شنبه 10/می/2025

اسرائیل

چھٹی آبدوز کے حصول کے لیے اسرائیل کے جرمنی سے مذاکرات جاری

اسرائیلی حکومت نے جرمنی کے ساتھ چھٹی ’ڈولفن‘ آبدوز کے حصول کے لیے دوبارہ مذاکرات شروع کیے ہیں۔ اس سے قبل اسرائیل جرمنی سے پانچ ڈولفن آبدوزیں خرید کر اپنی بحریہ کے حوالے کرچکا ہے۔

اسرائیل سےگیس معاہدے کیخلاف اردن میں مظاہرین کی انسانی ہاتھوں کی زنجیر

اسرائیل کے ساتھ گیس کے ایک مشترکہ معاہدے پر اردن میں سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کی طرف سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز عمان میں سیکڑوں شہروں نے صہیونی ریاست کے ساتھ گیس معاہدے کے خلاف بہ طور احتجاج انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر احتجاج ریکارڈ کرایا۔

اسرائیل میں مخلوط حکومت کے لیے اپوزیشن سے مذاکرات میں پیش رفت

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں مخلوط حکومت کی تشکیل کے لیے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت ’’صہیونیت کیمپ‘‘ کے درمیان بات چیت نتیجہ خیز رہی ہے۔ فریقین نے مذاکرات میں کئی اہم امور پر اتفاق کیا ہے۔

اسرائیل کی نسل پرستانہ پالیسیوں کے خلاف’ فیفا‘ بھی سراپا احتجاج

فلسطین میں یہودی آباد کاری اور فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستانہ صہیونی پالیسیوں پر فٹ بال کی عالمی فیڈریشن ’فیفا‘ نے بھی احتجاج کیا ہے جس پر صہیونی ریاست میں بے چینی کی نئی لہر دوڑ گئی ہے۔

سنہ 2040ء تک اسرائیل کی آبادی ایک کروڑ 33 لاکھ تک پہنچانے کا ہدف

اسرائیل کے سرکاری ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی ریاست نے سنہ2040ء تک اسرائیل میں آبادی کا ہدف ایک کروڑ 33 لاکھ تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

اسرائیل کہساتھ گیس معاہدہ اردن کو یہودیوں کے ہاتھ گروی رکھنے کے مترادف

اردن کی حکومت نے اسرائیل کے ساتھ گیس کے اخراج کا مشترکہ معاہدہ کیا ہے جس پر اردن کے عوامی اور سیاسی حلقوں کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ سیاسی اور سماجی رہ نماؤں کی جانب سے جاری کردہ بیانات کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست کےساتھ گیس معاہدہ اردن کے وسائل کو یہودیوں کے ہاتھ گروی رکھنے اور قومی اثاثوں کو فروخت کرنے کے مترادف ہے۔

اسرائیل کے آخری بانی اور ایٹمی پروگرام کے خالق شمعون پیریز کا انتقال

اسرائیل کے سابق صدر اور صہیونی ریاست کے بانی شمعون پیریز کئی روز کی مسلسل علالت کے بعد 93 سال کی عمر میں آج بدھ کو انتقال کرگئے۔

اسرائیل سے خفیہ انٹیلی جنس تعاون کی افواہیں من گھڑت ہیں: کویت

کویت کی حکومت نے صہیونی ریاست اور کویت کے درمیان خفیہ انٹیلی جنس تعاون سے متعلق ذرائع ابلاغ میں آنے والی اطلاعات کو قطعا بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ان کی شدید مذمت کی ہے۔ کویت کا کہنا ہے کہ وہ صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات قائم کرنے والا آخری ملک ہو گا۔

اسرائیل: مذہبی عناصر کے مطالبے پر فوج میں مخلوط سسٹم ختم

اسرائیل کے آرمی چیف جنرل گیڈی آئزن کوٹ نے مذہبی یہودیوں کی جانب سے فوج میں خدمات کی انجام دہی کے دوران خواتین کے ہمراہ کام کرنے سے استثنیٰ کامطالبہ تسلیم کرتے ہوئے مذہبی عناصر اور خواتین کو رکھنے کا حکم دیا ہے۔

کتاب میں فلسطین کے بجائے ’اسرائیل‘ شائع ہونے پر الجزائر کی معافی

الجزائر کی حکومت کے ایک سینیر عہدیدار نے اسکول کے نصاب کی ایک کتاب میں غلطی سے فلسطین کے بجائے ’اسرائیل‘ کا نام شائع ہونے پر فلسطینی قوم سے معافی مانگ لی ہے۔