
اسرائیلی صدر آئندہ ہفتے بڑے دفاع وفد کیساتھ بھارت کا دورہ کریں گے
جمعہ-11-نومبر-2016
اسرائیل کے صدر ریون ریولن اسرائیلی دفاعی کمپنیوں کے عہدیداروں کے ہمراہ ایک بڑے وفد کے ساتھ آئندہ ہفتے بھارت کو دورہ کریں گے
جمعہ-11-نومبر-2016
اسرائیل کے صدر ریون ریولن اسرائیلی دفاعی کمپنیوں کے عہدیداروں کے ہمراہ ایک بڑے وفد کے ساتھ آئندہ ہفتے بھارت کو دورہ کریں گے
جمعہ-11-نومبر-2016
روس کے وزیراعظم دیمتری میڈویدوف فلسطین اور اسرائیل کے تین روزہ دورے پر گذشتہ شب صہیونی ریاست کے دارالحکومت تل ابیب پہنچے ہیں جہاں وہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کے ساتھ ساتھ دیگر حکومتی عہدیداروں سے بھی ملاقات کریں گے۔ اپنے اس دورے کے دوران وہ غرب اردن میں قائم فلسطینی اتھارٹی کےہیڈ کواٹر رام اللہ کا بھی کریں گے جہاں ان کی ملاقات صدر محمود عباس سے متوقع ہے۔
ہفتہ-29-اکتوبر-2016
اسرائیلی فوج نے وسیع پیمانے پر فوجی مشقوں کا آغاز کیا ہے۔ یہ مشقیں فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے دفاعی تیاریوں کے لیے کھودی گئی سرنگوں کے تناظر میں ہو رہی ہیں۔ ان مشقوں میں قابض فوجیوں کو فلسطینی مجاھدین کی سرنگوں سےنمٹنے کے طریقے اور حربے سکھائے جا رہے ہیں۔
ہفتہ-29-اکتوبر-2016
اسرائیل کی حکمراں جماعت نے ملک کو یہودیوں کا قومی ملک قرار دلوانے کے لیے پارلیمنٹ سے قانون سازی کی ایک بار پھر کوشش شروع کی ہے۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکمراں جماعت ’لیکوڈ‘ ایک نیا مسودہ قانون پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی تیاری کررہی ہے جو ماضی میں اس نوعیت کے تمام مسودہ ہائے قوانین سے زیادہ لچکدار اور متعدل ہوگا۔
جمعہ-28-اکتوبر-2016
فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی حکومت نے مزید دو سو کے قریب مکانات کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔
جمعہ-28-اکتوبر-2016
اسرائیلی حکومت نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت ’’یونیسکو‘‘ میں متعین اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے۔ اسرائیلی سفیر کی واپسی کی وجہ حال ہی میں یونیسکو کے اس فیصلے کے ردعمل کا حصہ ہے جس میں یونیسکو نے بیت المقدس کو مسلمانوں کا مقدس شہر اور مسجد اقصیٰ کو مسلمانوں کا مقدس مقام قرار دے کر یہودیوں کا دعویٰ باطل قرار دیا تھا۔
ہفتہ-22-اکتوبر-2016
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فوج جرمنی سے جدید آلات سے لیس ’’ڈولفن‘‘ آبدوزیں خرید کرنے کے لیے تیار ہے۔
جمعرات-20-اکتوبر-2016
اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی کے گرد زیرزمین اور سطح پر دیوار کی تعمیر پر جاری کام عارضی طور پر روک دیا ہے۔
جمعرات-20-اکتوبر-2016
اسرائیل کے سرکاری ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں ملک میں بوڑھے افراد کی تعداد میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمر رسیدہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ملک کے مستقبل کے لیے سنگین خطرے کا موجب بن سکتا ہے۔
پیر-17-اکتوبر-2016
اقوام متحدہ کےادارہ برائے سائنس وثقافت ’یونیسکو‘ کی جانب سے مسجد اقصیٰ اور دیوار براق کو مسلمانوں کے تاریخی مقامات قرار دیے جانے کے تاریخی فیصلے پرصہیونی ریاست اور عالمی صہیونی لابی سخت بے تاب اور بے قرار ہے۔ صہیونی قوتیں یونیسکو کے فیصلے کو نافذ العمل کرانے اور اس کی حتمی منظوری رکوانے کے لیے یونیسکو پر مسلسل دباؤ بڑھا رہی ہیں۔