شنبه 10/می/2025

اسرائیل

آباد کاری سے اسرائیل خطرناک راہ پر چل رہا ہے:جان کیری

امریکی حکومت نے فلسطین میں یہودی آباد کاری کی اسرائیلی پالیسی کی ایک بار پھر مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ فلسطینی شہروں میں غیرقانونی توسیع پسندی کے ذریعے اسرائیل خطرناک راستے پر چل رہاہے۔

اسرائیل مزید جدید ترین ایف -35 لڑاکا جیٹ خرید کرے گا

اسرائیل نے اپنے فضائی بیڑے میں مزید ایف-35 لڑاکا جیٹ شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صہیونی حکام کے بہ قول وہ مشرق وسطیٰ میں اپنی فضائی بالا دستی برقرار رکھنے کے لیے یہ نئے لڑاکا جیٹ خرید رہے ہیں۔

اسرائیل میں لگی آگ مسلسل بے قابو، صہیونی ریاست کو اربوں ڈالر کانقصان

صہیونی ریاست کے زیرقبضہ فلسطینی شہروں میں لگی آگ آج پانچویں دن بھی مسلسل جاری ہے۔ امریکا اور یورپ سمیت کئی ملکوں کی امدادی ٹیمیں آگ بجھانے کے لیے کوشاں ہیں۔ آگ کے مسلسل پھیلنے کے نتیجے میں ہزاروں یہودی بے گھر ہوگئے ہیں جب کہ صہیونی ریاست کو اربوں ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔

’یہودی کالونیوں کے قریب آگ سازش کے تحت لگائی گئی‘

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے یہودی کالونیوں کے آس پاس لگنے والی خوفناک آگ کو اسرائیل کے خلاف سازش قرار دینے کی کوشش کی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ یہودی کالونیوں کے قریب لگنے والی آگ دانستہ طور پر لگائی گئی تھی۔

شمالی فلسطین میں آگ بے قابو، اسرائیل نے عالمی برادری سے مدد مانگ لی

شمالی فلسطین کے سنہ 1948ء کے علاقوں میں جنگل میں اچانک بھڑکنے والی آگ نے صہیونی ریاست کو پریشان کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جنگلات میں لگنے والی آگ تیزی کے ساتھ بےقابو ہوتی جا رہی ہے۔ دوسری طرف صہیونی ریاست نے روس، یونان اور کروشیا سے آگ پر قابو پانے کے لیے مدد کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکا میں متعین اسرائیلی سفیر کی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات

امریکا میں متعین اسرائیلی سفیر رون ڈیرمر نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ امور اور امریکا اسرائیل تعلقات سمیت یگر باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عرب ملکوں میں جاسوسی میں سرگرم اسرائیلی فوجی یونٹ کے لیے تمغہ شجاعت

اسرائیل کی مسلح افواج کے چیف جنرل گیڈی آئزن کوٹ نے ملٹری انٹیلی جنس ایجنسی ’’امان‘‘ کے زیرانتظام عرب ملکوں میں سراغ رسانی اور جاسوسی کی سرگرمیوں میں سرگرم فوجی یونٹ کو جاسوسی کی غیرمعمولی خدمات کے اعتراف میں ’تمغہ شجاعت‘ دیا ہے۔

اسرائیلی فوج میں بھرتی کے تناسب میں غیرمعمولی کمی

اسرائیلی فوج کی طرف سے اکثرو بیشتر یہ شکایت سامنے آتی ہے کہ یہودی نوجوان فوج خدمات انجام دینے سے انکار کررہے ہیں۔ فوج کے ہیومن ریسور ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فوج میں سروس سے انکار کرنے والے یہودی نوجوانوں کے تناسب میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے اور ہرچوتھا اسرائیلی نوجوان فوج میں بھرتی ہونے سے نالاں ہے۔

بھارت اور اسرائیل پاکستان کیخلاف متحد ہوگئے،دہشت گردی پھیلانے کا الزام

بھارت اور اسرائیل پاکستان کی خلاف متحد ہوگئے، دہشتگردی پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے عالمی برداری سے دہشت گردتنظیموں اوردہشت گردی کوفروغ دینے والے ملکوں کیخلاف کارروائی کرنا کا مطالبہ کرڈالا، اسرائیل کی جانب سے سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کیلئے بھارت کی حمایت کی یقین دہانی بھی کروائی گئی ۔

مراکش میں صہیونی ریاست سے قربتیں بڑھانے کے خلاف کئی شہروں میں مظاہرے

افریقا کے عرب ملک مراکش میں گذشتہ روز کئی شہروں میں ہزاروں شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر رباط حکومت کی طرف سے اسرائیلی ریاست کے ساتھ قربت بڑھانے کی کوششوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔