پنج شنبه 08/می/2025

اسرائیل

اسرائیلی دورہ کرنے والے پاکستانیوں کی شہریت ختم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کے ایوان بالا یعنی سینیٹ میں اپوزیشن کی جانب سے اسرائیل کا دورہ کرنے والے پاکستانیوں کی شہریت ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اسرائیلی جرائم کا مقابلہ مل کر کرنا چاہیے، رافت ناصیف

حماس کے رہنما رافت ناصیف نے کہا ہے کہ اتوار کو جو کچھ بیت المقدس اور غربِ اردن میں ہوا وہ مزاحمتی دھڑوں کو آپس کے اتحاد و اتفاق کی دعوت دے رہا ہے۔ ہمیں یک جان ہو کر غاصب صہیونی قوتوں کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

حزب اللہ کے خلاف ممکنہ جنگ کی تیاری، اسرائیل کی قبرص فوجی مشقیں

اسرائیلی فوج نے قبرص میں نئی فوجی مشقوں کا آغاز کیا ہے۔

اسرائیلی فوجی نے شمالی غزہ کی پٹی کا علاقہ بلڈورز کر دیا

فلسطین سے موصولہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے پیر کے روز شمالی غزہ کی پٹی کے علاقے میں گھس کر بڑے علاقے کو بلڈوز کر دیا۔

اسرائیل کا دورہ کرنے پر پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے اینکر پرسن برطرف

پاکستان حکومت نے حالیہ دنوں میں اسرائیل کا دورہ کرنے والے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے اینکرپرسن احمد قریشی کو ’آف ائیر‘ اور برطرف کردیا ہے۔

یہودیوں کے متنازع فلیگ مارچ کے جواب میں فلسطین بھرمیں پرچم بردار جلوس

مقبوضہ بیت المقدس میں انتہا پسند یہودیوں کے نام نہاد پرچمی جلوس کے جواب میں فلسطین بھر میں شہریوں نے پرچم بردار جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں۔

آخری آباد کار کو نکال باہر پھینکنے تک مزاحمت جاری رکھیں گے: عزت الرشق

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سینیر رُکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام بیت المقدس کے دفاع کے لیے اپنی مزاحمت اور قبلہ اول سے ربط اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک کہ دشمن ریاست کا آخری سپاہی اور فلسطین میں غاصب آباد کار کا اس کی مقدس سرزمین سے صفایا نہ کر دیا جائے اور ہمارے مقبوضہ علاقے کے ایک ایک انچ کو مکمل طور پر دشمن کے پنجے سے آزاد نہ کردیا جائے۔

اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے، پاکستان نے واضح کر دیا

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کے کسی سرکاری یا نیم سرکاری وفد نے اسرائیلیوں سے کوئی ملاقات نہیں کی۔

قابض اسرائیلی حکومت کا ’فلیگ مارچ‘ کے انعقاد پر اصرار

اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت کل اتوار (29 مئی) کو اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق "فلیگ مارچ" کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

اسرائیلی فوج نے شیریں کوجان بوجھ کر قتل کیا: فلسطینی اٹارنی جنرل

فلسطینی اتھارٹی نے کہا ہے کہ الجزیرہ کی صحافیہ شیرین ابوعاقلہ کی فائرنگ سے ہلاکت کی تحقیقات سے ثابت ہوتا ہے کہ انھیں اسرائیلی فورسز نے جان بوجھ کر قتل کیا تھا۔