
مسجد اقصی اور مقبوضہ بیت المقدس پر اسرائیلی حملے تیز
جمعہ-1-جولائی-2022
اسرائیلی قابض اتھارٹی کی پولیس کی طرف سے ماہ جون کے دوران مقبوضہ بیت المقدس میں اور مسجد اقصی آنے والے مسلمانوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی اور اضافہ کیا گیا۔ حتی کہ مسجد اقصی کی بے حرمتی کے لیے یہودی آباد کاروں کی طرف سے کیے جانے والے سارے واقعات بھی بالعموم پولیس کے زیر سرپرستی ہی کیے جاتے رہے۔