شنبه 10/می/2025

اسرائیل

فلسطینی عوام پر اسرائیلی تشدد قابل مذمت ہے

فلسطینی اتھارٹی نے ارائیلی قابض اتھارٹی کی طرف سے فلسطینوں پ ائے تشدد کے واقعات کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے اسرائیل اگریہ سمجھتا ہے کہ اس تشدد سے فلسطینیوں کے عزم کو کمزور کیا جاسکے گا تو یہ ممکن نہیں ہے۔

فلسطین مخالف کردار کو فلم کا حصہ بنانے پر مارول اسٹوڈیو پر تنقید

حال ہی میں پہلی مسلم و پاکستانی سپر ہیرو ویب سیریز ’مس مارول‘ بنانے والے اسٹوڈیو ’مارول‘ کو فلسطین مخالف سپر ہیرو لڑکی کو آنے والی فلم کا حصہ بنانے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

اسرائیل کو معاونت فراہمی پر گوگل اور ایمازون کے خلاف امریکہ میں مظاہرے

اسرائیل کو جاسوسی ٹیکنالوجی فراہم کرنے کی بنا پر امریکہ میں گوگل اور ایمازون کے دفاتر کے باہر احتجاج شروع کر دیا گیا۔

مسجد اقصیٰ کو سیاحتی مقام بنانے کی اسرائیلی سازش قبول نہیں۔ حماس

حماس تحریک نے اسرائیلی قابض اتھارٹی کی طرف سے مسجد اقصیٰ کو سیاحتی مقام میں تبدیل کرنے اور یہودی آبادکاروں کے مقدس مقام پر غیر مناسب لباس کے ساتھ داخل ہونے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی اس مسلسل بے حرمتی کو قبول نہیں کیا جاسکتا۔

اسرائیل نے اریحا اور وادی اردن میں فلسطینیوں کے 36 گھر مسمار کر دیے

اسرائیلی قابض فوج نے اریحا شہر اور وادی اردن میں 36 رواں سال کے دوران اب تک فلسطینیوں کے گھر مسمار کر دیے۔ مسماری مہم شروع سال سے وقفے وقفے سے جاری رہی۔

اسرائیلی قابض فوج کی فلسطینی ماہی گیروں کے خلاف کارروائیاں تیز

اسرائیلی قابض فوج نے دو دنوں کے دوران غزہ کے ساحلی علاقے میں فلسطینیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ اس دوران فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے قابض فوجیوں نے ماہی گیروں کی کشتیوں کا پیچھا کیا اور ان پر فائرنگ کی۔

پر امن مارچ پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے درجنوں فلسطینی زخمی

اسرائیلی قابض پولیس نے درجنوں فلسطینیوں کو ربڑ کی گولیاں چلا کر اس وقت زخمی کر دیا جب فلسطینی شہری ناجائز یہودی بستیوں کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ اس دوران زہریلی آنسو گیس کا بھی اندھا استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں بیسیوں افراد کے لیے سانس تک لینا دشوار ہو گیا۔

حلب فضائی اڈے پر اسرائیل کا حملہ

شام کے دارلحکومت حلب کے ہوائی اڈےپر اسرائیل کے میزائل حملوں سے رن وے سمیت عمارت کے اندرونی حصوں کو نقصان پہنچا ہے۔

اسرائیلی قابض فوج کی فائرنگ اور گرفتاریاں

قابض اسرائیلی فوج نے طولکرم کے شمال میں ایک واقعے میں فائرنگ کر کے ایک نوجوان فلسطینی کو زخمی کر دیا ہے۔ یہ واقعی سدون ٹاون میں صبح سویرے پیش آیا جب اسرائیلی قابض فوج اپنے معمول کے مطابق فلسطینی بستیوں پر دھاوا بول رہی تھی۔

قابض فوج کا فلسطینی مظاہرین کے خلاف آنسو گیس کا بد ترین استعمال

اسرائیلی قابض فوج نے فلسطینی مظاہرین پر ربڑ کی گولیوں اور بد ترین شیلنگ کی ہے۔ فلسطینی عوام اپنی جگہوں پر ناجائز تعمیر کی جانے والی یہودی بستیوں کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔