پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی پولیس

فلسطینی گاؤں تباہ کرنے والے اسرائیلی افسروں کی اعلیٰ عہدوں پر ترقی

حال ہی میں اسرائیل کی ملٹری پولیس نے ان پولیس افسروں کو اعلیٰ عہدوں پر ترقی دینے کی منظوری دی ہے جنہوں نے چند ماہ قبل جزیرہ نما النقب میں ’ام الحیران‘ نامی ایک فلسطینی گاؤں تہس نہس کر ڈالا اور ریاستی دہشت گردی کے دوران ایک فلسطینی شہری کو شہید اور متعدد شہریوں کو زخمی کردیا تھا۔

غیرقانون تحائف وصول کرنے کے الزام میں اسرائیلی وزیراعظم سے پوچھ گچھ

اسرائیلی پولیس نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے مبینہ بدعنوانی اور بیرون ملک سے غیرقانونی گراں قیمت تحائف وصول جرنے کے الزام کے تحت پوچھ گچھ شروع کی۔

اسرائیلی پولیس کا فلسطینی’سماج‘پارٹی کیخلاف کریک ڈاؤن،20 رہنما گرفتار

اسرائیلی پولیس نے غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں قانونی طور پر سرگرم ’قومی جمہوری سماج‘ پارٹی کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن شروع کیا ہے۔ تازہ کریک ڈاؤن میں سماج پارٹی کے کم سے کم 20 رہ نما اورسرکردہ کارکن گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ دوسری جانب فلسطین کے عوامی، سماجی اور سیاسی حلقوں کی طرف سے سماج پارٹی کے خلاف اسرائیلی پولیس کے وحشیانہ کریک ڈاؤن کی شدید الفاظ میں مذمت کی جا رہی ہے۔

اسرائیلی پولیس کے کڑے پہرے میں شہید فلسطینی بچہ سپرد خاک

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں 9 مارچ کو شہید کیے گئے ایک فلسطینی بچے کو سپرد خاک کیا گیا مگر شہید کی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت پر اسرائیلی فوج کی جانب سے سخت پابندیاں عاید کی گئی تھیں۔

اسرائیلی پولیس نے فلسطینی نوجوان گاڑی تلے کچل کر شہید کر دیا

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں ہفتے کے روز اسرائیلی پولیس نے ایک فلسطینی نوجوان کا تعاقب کرتے ہوئے اسے پولیس وین تلے روند ڈالا جس کے نتیجے میں فلسطینی شہری موقع پر شہید ہو گیا۔

اسرائیلی پولیس اہلکار کا فوجی اڈے سے دستی بم چوری کرنے کا اعتراف

اسرائیل کے پراسیکیوٹر جنرل نے ایک پولیس اہلکار کے خلاف فوجی اڈے سے بم چوری کرنے کے جرم میں قانونی کارروائی کا آغاز کیا ہے۔ عبرانی میڈیا کے مطابق ملزم پولیس اہلکار نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے ایک فوجی اڈے سے تین بم چوری کرکے انہیں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم وہ پکڑا گیا تھا۔

اسرائیلی پولیس: 49 سال میں پہلی بار قبلہ اول کے اندر اشتعال انگیز گشت

فلسطینی محکمہ مذہبی امور اوقاف نے بتایا ہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی پولیس کی بھاری نفری مسجد اقصیٰ کے مراکشی دروازے سے اندر داخل ہوئی۔ اس موقع پر پولیس کے زیراستعمال ایک چھوٹی گشتی کار بھی مسجد کے اندر داخل کی گئی اور پولیس اہلکار دیر تک وہاں اشتعال انگیز گشت کرتے رہے ہیں۔

اسرائیلی پولیس نے فلسطینی کے بہیمانہ قتل کی تحقیقات روک دیں

اسرائیلی پولیس نے 16 سالہ فلسطینی بچے محمد سنقرط کے قتل کی تحقیقات کا سلسلہ روک دیا ہے۔ یہ اقدام بچے کے قاتل اسرائیلی پولیس اہلکار کو بچانے کے لیے کیا گیا ہے حالانکہ پولیس اہلکار کے ہاتھوں سنقرط کے قتل کے ٹھوس شواہد بھی موجود ہیں۔