پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی پولیس

اسرائیلی پولیس کے حملے میں شوہر، اہلیہ اور ان کے دو بچے زخمی

مقبوضہ بیت المقدس کے سلوان قصبے میں اسرائیلی پولیس کی حفاظت میں یہودی آباد کاروں کے ایک گروہ کے حملے میں کم از کم چار فلسطینی زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں ایک فلسطینی شہری، ان کی بیوی اور ان کے دو بیٹے شامل ہیں۔

اسرائیلی پولیس کے ہاتھوں پانچ فلسطینی شہری اغوا

قابض اسرائیلی فوج نے بیت المقدس سے پانچ فلسطینی شہریوں کو اغوا کر لیا۔ اس کے علاوہ سلوان میں صہیونی فوج کی فلسطینی شہریوں کے ساتھ جھڑپوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ‌کی نمازی اور سماجی کارکن گرفتار کرلی

قابض اسرائیلی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران مسجد اقصیٰ کی مستقل نمازی اور سرکردہ سماجی کارکن ھنادی حلوانی کو گرفتار کرنے کے بعد ایک تفتیشی مرکز منتقل کردیا ہے۔

اسرائیلی پولیس کی موجودگی میں یہودی آباد کاروں کے مسجد اقصیٰ پر دھاوے

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ کل بدھ کو اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی انتہا پسندوں نے مسجد اقصیٰ میں داخل کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

اسرائیلی پولیس نے دو فلسطینیوں کے اقصیٰ میں داخلے پر پابندی لگا دی

قابض صہیونی پولیس نے بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے دو فلسطینی نمازیوں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر 6 ماہ کی پابندی عاید کی ہے۔ دوسری طرف فلسطینی قیادت اور علما نے نمازیوں کے قبلہ اول میں داخلے پر اسرائیلی پابندیوں کو صہیونی ریاست کی مذہبی دہشت گردی قرار دیا ہے۔

معذور فلسطینی کو شہید کرنے والا اسرائیلی افسر جیل سے رہا

مقبوضہ بیت المقدس کے قدیم شہر میں معذور فلسطینی نوجوان کو شہید کرنے کے ایک روز بعد اسرائیلی حکام نے دو پولیس افسروں کو جیل سے رہا کردیا۔

اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کا محافظ اور نمازی حراست میں لے لیے

قابض صہیونی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے باب رحمت میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران مسجد اقصیٰ کے ایک محافظ اور متعدد نمازی حراست میں لے لیے۔

اسرائیلی پولیس کی موجودگی میں یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول پردھاوے

یہودی آباد کاروں کی طرف سے قبلہ اول پر دھاووں کا سلسلہ جاری ہے۔ کل منگل کے روز بھی دسیوں یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

اسرائیلی پولیس کی فائرنگ سے بیت المقدس میں فلسطینی نوجوان شہید

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس نے ایک فلسطینی نوجوان پر فائرنگ کر کے اسے شہید اور دوسرے کو زخمی کر دیا۔ قابض فوج نے حسب معمول فلسطینیوں پر پولیس اہلکاروں پر چاقو سے حملے کی منصوبہ بندی کا ڈرامہ رچایا ہے۔

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس نے والدین ، بچوں کو گرفتار کر لیا

قابض اسرائیلی پولیس نے سوموار کی شام مقدس شہر میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے چار شہریوں کو تشدد کے بعد گرفتار کر لیا۔