شنبه 18/ژانویه/2025

اسرائیلی معیشت

اسرائیلی ہوا بازی کا شعبہ شدید بحران کا شکار،ہزاروں فوجی بیرون ملک

قابض اسرائیلی ریاست کا ہوا بازی کا شعبہ شدید بحران کا سامنا کر رہا ہے، کیونکہ ہزاروں اسرائیلی بشمول ریزرو فوجی جنہیں ہنگامی کال اپ آرڈر (حکم نمبرآٹھ ) کے تحت جلد ملک میں واپس آنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ تاہم پروازوں کی کمی اور ٹکٹوں کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں کی وجہ سے وہ بیرون ملک پھنسے ہوئے ہیں۔

عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ’انٹیل‘ اسرائیلی معیشت کے لیے خطرہ کیسے بنی؟

قابض اسرائیل میں وسیع پیمانے پر سرگرمیاں رکھنے والی عالمی کمپنی انٹیل کو درپیش شدید بحران کے اثرات سے اسرائیلی ٹیکنالوجی کے شعبے اور عمومی طور پر معیشت پر خوف کا غلبہ ہے، کیونکہ یہ شعبہ کمپنی کی فیکٹریوں کو بند کرنے اور بھاری سرمایہ کاری کو روکنے کے اثرات کا اندازہ لگا رہا ہے۔ گذشتہ برس سات اکتوبر کے بعد انٹل کی اسرائیل میں سرگرمیوں پر گہرا اثر پڑا ہے۔

غزہ جنگ نے اسرائیلی معیشت کی کمر توڑ دی

اسرائیل کی غزہ پر جنگ کے معاشی اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اور اسرائیل کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑ رہی ہےاسرائیل کے مرکزی بینک نے ابتدائی اندازوں کے حوالے سے کہا کہ جنگ کے سبب اسرائیلی معیشت کو یومیہ 26 کروڑ ڈالرز کا نقصان ہو رہا ہے اور اس جنگ کی وجہ سے معیشت کو 50 ارب ڈالرز کا نقصان ہو سکتا ہے۔

اسرائیل میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں زبردست کمی: اخبار

تازہ ترین اسرائیلی مالیاتی اعداد و شمارکے مطابق اس سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران صہیونی ریاست میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں تیزی سے کمی ظاہر کی ہے۔ اسرائیل میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی کے اسباب میں نام نہاد عدالتی اصلاحات اور اس کے نتیجے میں سیاسی صورتحال میں مسلسل عدم استحکام ہے۔

فروری کا مہینہ اسرائیلی معیشت کے لیے تباہ کن ثابت ہوا: عبرانی رپورٹ

عبرانی اقتصادی ویب سائٹ "Calcalist" نے انکشاف کیا ہے کہ فروری کا مہینہ اسرائیلی مالیاتی منڈی میں طوفانی رہا، کیونکہ اسرائیلی شیکل کی قدر امریکی ڈالر کے مقابلے میں 7% تک گر گئی۔

غزہ پرجنگ مسلط کرنے کے نتیجے میں اسرائیلی معیشت کو3 ارب شیکل کا ٹیکہ

عبرانی ٹی وی چینل 20 کے صحافی نوعم امیر نے بتایا کہ بجٹ کے بارے میں وزارت دفاع و خزانہ کے مابین ہونے والے مباحثے کے مطابق میں پتہ چلا ہے کہ غزہ کی پٹی کے علاقے پر وسط مئی کے دوران مسلط کی گئی جنگ کے دوران قابض ریاست کو تین ارب شیکل کی رقم صرف کرنا پڑی ہے۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم ایک ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔

اسرائیل میں مقامی پیداوار میں 11 فی صد کمی

اسرائیلی وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال اسرائیلی ریاست کی معیشت کے لیے تباہ کن رہا ہے۔ رواں سال صہیونی ریاست کی مقامی پیداوار میں 11 اعشاریہ 1 فی صد کمی آئی۔

کرونا وائرس: اسرائیل میں دیوالیہ پن کی درخواستیں 41 فی صد ہوگئیں

اسرائیل میں اقتصادی شعبے میں جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کرونا کی وبا نے صہیونی معیشت کو غیرمعمولی نقصان سے دوچار کیا ہے۔

کرونا بحران، اسرائیلی معیشت کو39 ارب ڈالر کا ٹیکہ لگ سکتا ہے

اسرائیلی وزارت خزانہ نے کرونا بحران کے نتیجے میں ہونے والے معاشی نقصانات کا قبل از وقت جائزہ لیا ہے اور خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کرونا کی وجہ سے اسرائیل کو ایک کھرب 40 ارب شیکل کا نقصان ہوسکتا ہے۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم 39 ارب ڈالر کے برابر ہے۔

سال 2018ء اسرائیلی معیشت کے زوال کا سال ثابت!

اسرائیلی اخبارات کے مطابق گذشتہ برس صہیونی ریاست معاشی طورپرزوال کا شکار رہی اور اقتصادی شرح نمو میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری رہا۔