چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج

مذہبی یہودیوں کی "نیٹزہ یہودا” بٹالین "مذہب” کی آڑ میں جرم

حریدی برادری اور اسرائیلی وزارت دفاع کے درمیان بھرپور تعاون جاری ہے۔ اس تعاون کا عملی نتیجہ "نیتزہ یہودا" نامی ایک بٹالین ہے جس کا نام حالیہ دنوں میں فلسطینیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر ہونے والے جرائم کی وجہ سے زیادہ عام ہوا ہے۔

مزاحمت کچلنے کےلیے درجنوں بکتربند گاڑیاں اسرائیلی فوج کے حوالے

قابض اسرائیلی فوج کے پروکیورمنٹ اہلکار نے درجنوں بکتر بند گاڑیاں خریدنے کا اعلان کیا ہے۔ ان بکتر بند گاڑیوں فوری طور پرغرب اردن میں تعینات فوجیوں کے حوالے کیا جائے گا تاکہ فلسطینی مزاحمت کاروں کی مزاحمت کو کچلا جا سکے۔

عالمی یومِ اطفال پر فلسطینی بچے زیرِ عتاب

عالمی یوم اطفال کے موقع پرمقبوضہ مغربی کنارے کے الخلیل اور بیت لحم میں انتہا پسند یہودی آباد کاروں اور اسرائیلی فوجیوں کے حملے میں تین فلسطینی بچے زخمی ہو گئے۔

بیت المقدس سے گرفتار فلسطینی میاں بیوی کی حراست میں توسیع

بدھ کو قابض پولیس نے القدس سے گرفتار ڈاکٹر جمال عمرو اور ان کی اہلیہ زینا کی حراست میں توسیع کردی۔

نابلس کے قدیمی علاقے پر یہودی آباد کاروں کا دھاوا

درجنوں یہودی آباد کاروں نے یہودی ربیوں کے ساتھ مل کر نابلس کے قدینٓمی علاقے مسعودیہ کے گاوں برقۃ پر دھاوا بول دیا۔ یہ گاوں نابلس کے شمال مغرب میں واقع ہے۔ اس موقع پر اسرائیلی قابض فورسز کے اہلکار ان یہودی اہلکاروں کو اپنی حفاظت میں لیے ہوئے تھے۔

قابض اسرائیلی کی کارروائیاں، چھاپوں کے دوران دو فلسطینی نوجوان گرفتار

قابض اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ یروشلم کے شمال میں شفعاط اور قلندیہ کے پناہ گزین کیمپوں پر از سر نو اپنے چھاپوں کو تیز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں دونوں پناہ گزین کیمپوں کے علاقوں اور ان کے ارد گرد قابض پولیس کی نفری بھی بڑھا دی ہے۔

غرب اردن میں فلسطینیوں کے قابض فوج پر فائرنگ سے حملے، ایک زخمی

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مغربی کنارے میں مزاحمتی سرگرمیوں میں قابض فوج کی صفوں میں ایک اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جب کہ فلسطینی شہریوں کی طرف سے قابض فوج پر 6 فائرنگ، دو دھماکا خیز آلات کے دھماکوں اور مولوٹوف کاک ٹیلوں سے حملے کیے گئے۔

اسرائیلی فوج کی ہنگامی "جامع مشق” شروع

صہیونی قابض فوج کے ہوم فرنٹ نے سوموارسے جُمعہ تک جامع ہنگامی مشقیں شروع کی ہیں۔

ناجائز یہودی بستیوں کے خلاف ہفتہ واراحتجاج، اسرائیلی تشدد اور شیلنگ

مختلف مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی عوام نے جمعہ کے روز یہودی بستیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔ اس دوران اسرائیلی قابض فوج اور قابض پولیس کی کارروائیوں کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے۔

اسرائیل کی ہتھیاروں، بکتر بند گاڑیوں کی بڑی خریداری کی منظوری

اسرائیلی قابض فوج نے سینکڑوں ملین شیکل مالیت کے معاہدے کے ذریعے مغربی کنارے میں بڑھتے ہوئے واقعات کا مقابلہ کرنے کے لیے جدید ہتھیار اور بکتر بند جیپیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔