پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی فوج

اسرائیلی فوج نے آتش گیربم پھینک کر فلسطینیوں کی فصلات نذرآتش کر دیں

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں الفوار پناہ گزین کیمپ کے قریب رات کی تاریکی میں روشنی اور آگ پیدا کرنے والے گولے پھینک کر فلسطینی شہریوں کی فصلات کو نذرآتش کر دیا جس کے نتیجے میں فلسطینیوں کو غیرمعمولی نقصان پہنچا ہے۔

شمالی القدس میں بم دھماکا، دو اسرائیلی فوجی زخمی

مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں ایک ناکے کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں دو اسرائیلی فوجی اور ایک یہودی آبادکار خاتون زخمی ہو گئے۔ گزشتہ شب ہونے والے دھماکے میں ایک زخمی فوجی کی حالت "خطرناک" بیان کی جاتی ہے۔

جنین میں چھاپوں کے بعد اسرائیلی فوج سے جھڑپیں

مقبوضہ فلسطین سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں بدھ کو علی الصباح چھاپہ مار کارروائیاں کیں، جس کے بعد شہر کے داخلی چوک کے قریب مقامی شہریوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ملی ہیں۔

اسرائیلی فوج کا بیت المقدس میں مظاہرین پر حملہ، 19 فلسطینی لہولہان

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں العیزریہ کے مقام پر پرامن اور نہتے فلسطینیوں کی ایک احتجاجی ریلی پر اسرائیلی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ہے، جس کے نتیجے میں کم سے کم 19 فلسطینی زخمی ہو گئے ہیں۔

القدس: اسرائیلی فوج پر حملے کے منصوبے کے الزام، فلسطینی دوشیزہ گرفتار

اسرائیلی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں ایک چیک پوسٹ سے فلسطینی نوجوان دوشیزہ کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے اور الزام عاید کیا ہے کہ گرفتار کی گئی لڑکی سے ایک چاقو برآمد کیا گیا ہے جو مبینہ طور پر یہودی فوجیوں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہی تھی۔

اسرائیلی فوج کی کارروائی، القدس سے تین فلسطینی بچے گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں دو الگ الگ واقعات میں اسرائیلی فوج نے تین فلسطینی بچوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ ایک دوسرے واقعے میں قابض فوج نے معمر فلسطینی کے قبلہ اول میں داخلے پر پابندی عاید کر دی ہے۔

’غزہ جنگ نےاسرائیلی فوج کو ذہنی اور نفسیاتی مریض بنا دیا‘

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے صہیونی فوج کی ایک بڑی کمزوری سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا ہے کہ فوج میں کام کرنے والے اہلکاروں کی ایک خاطر خواہ تعداد ذہنی اور نفسیاتی مریضوں پر مشتمل ہے۔ ہرچوتھا فوجی ذہنی یا نفسیاتی طور پر کسی عارضے کا شکار ہے۔ فوج میں نفسیاتی امراض سنہ 2014ء کی جنگ کے بعد سے پھیلنے شروع ہوئے مگر فلسطین میں جاری حالیہ تحریک انتفاضہ نے اس میں مزید اضافہ کیا ہے۔

عالمی یوم صحافت ، اسرائیلی فوج کا حملہ، تین فلسطینی صحافی زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی جیل میں قید صحافی عمر نزال کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے والے فلسطینی صحافیوں پر اسرائیلی فوج نے تشدد کیا، جس کے نتیجے میں تین فلسطینی صحافی شدید زخمی ہوگئے۔

احتجاجی جلوس پر اسرائیلی فوج کا طاقت کا استعمال، درجنوں فلسطینی زخمی

فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں نعلین کے مقام پر فلسطینی شہریوں کے ایک احتجاجی جلوس پر صہیونی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ہے، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اسرائیلی فوج کا جنازے کے شرکاء پر حملہ، دو فلسطینی زخمی

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک مقامی شہری کی تدفین کے دوران جنازے کے جلوس پر فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی، جس کے نتیجے میں دو فلسطینی زخمی ہوگئے۔