چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، ماہ صیام میں 330 فلسطینی روزہ دار گرفتار

اسرائیلی فوج کی جانب سے ماہ صیام آتے ہی فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں بھی غیرمعمولی اضافہ کر دیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ماہ صیام میں اب تک دو عشروں میں 330 فلسطینی روزہ داروں کو نہایت بے دردی کے ساتھ گرفتار کرکے حراستی مراکز میں ڈالا گیا ہے۔

دوران گرفتاری فلسطینی بچوں پر درندہ صفت فوجیوں کا وحشیانہ تشدد

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج گرفتاری کے وقت فلسطینی بچوں کےساتھ توہین آمیز سلوک کرتے ہوئے انہیں ہولناک اذیتوں کا نشانہ بناتی ہے۔

فلسطینی پولیس اہلکاروں کا نو روزہ جسمانی ریمانڈ

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے حال ہی میں گرفتار کیے گئے دو فلسطینی پولیس اہلکاروں جو آپس میں سگے بھائی بھی ہیں کو نو روزہ جسمانی ریمانڈ پر فوج کے حوالے کر دیا ہے۔

’ساتھی کی ہلاکت پر اسرائیلی فوجی کا ناقابل یقین اقدام

اسرائیل کے ذرائع ابلاغ نے جولائی 2014ء کو غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی مسلط کردہ وحشیانہ جنگ کا ایک واقعہ نقل کیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ جنگ میں شریک ایک فوجی افسرنے اپنے ساتھی افسر کی ہلاکت کے رد عمل میں انتقاماً ایک عمارت پر اندھا دھند بمباری کا حکم دیا حالانکہ اس عمارت میں عام لوگ تھے کوئی مزاحمت کار نہیں تھا۔ اسرائیلی فوجیوں کو بھی علم تھا کہ وہ جس عمارت پربمباری کررہے ہیں وہ عام شہریوں کے استعمال میں ہے۔

اسرائیلی فوج کا غزہ کی پٹی پر فضائی حملہ

اسرائیل کے جنگی طیاروں نے فلسطین کے جنگ سے متاثرہ علاقے غزہ کی پٹی میں متعدد فضائی حملے کئے ہیں تاہم ان حملوں میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اسرائیلی فوج کا نیا ڈرامہ، شہداء کی دوسرے شہروں میں تدفین کا فیصلہ

اسرائیلی فوج جہاں ایک طرف نہتے فلسطینیوں کو شہید کرنے کے بعد ان کے جسد خاکی کو کئی کئی ماہ تک اپنے قبضے میں رکھنے کی ظالمانہ پالیسی پرعمل پیرا ہے وہیں اب نیا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے جس کے تحت شہداء کو ان کے آبائی شہروں اور قصبات کے بجائے دوسرے شہروں میں دفن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج غزہ میں داخل، فلسطینی اراضی کی کھدائی

اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطین کے ساحلی علاقے غزہ کی پٹی میں دراندازی اور مقامی فلسطینیوں کی اراضی کی کھدائی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز جنوبی غزہ کے شہر رفح کے مشرق سے اسرائیلی فوجی کئی میٹراندر داخل ہوئے اور فلسطینی شہریوں کی اراضی میں کھدائی کی گئی۔

اسرائیلی فورسز کےہاتھوں مئی میں صحافتی حقوق کی 17 پامالیاں

فلسطینی صحافتی حقوق پرنظر رکھنے والے ادارے کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی صحافیوں کے حقوق کی سنگین پامالیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مئی میں اسرائیلی فورسز نے صحافتی حقوق کی 17 بارپامالیوں کا ارتکاب کیا۔

فلسطینی اسیران کے سرگرم ادارے کا عہدیدار اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتار

اسرائیلی فوج نے فلسطین میں اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے’کلب برائے اسیران‘ کے ڈائریکٹر کو بیت المقدس سے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

غرب اردن:اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی، کئی فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں اتوار کو علی الصباح اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے فوجی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ گرفتار کیے گئے شہریوں میں یہودی فوجیوں اور اسرائیلی تنصیبات پر حملوں میں ملوث افراد بھی شامل ہیں۔