چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج

مظاہرین اور اسرائیلی فوج میں پرتشدد جھڑپیں، 13 فلسطینی،ایک صہیونی زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں بورین اور بیتا کے مقام پر فلسطینی شہریوں کی احتجاجی ریلیوں پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں ایک درجن سے زاید فلسطینی زخمی ہو گئے ہیں۔ ادھر ایک دوسری کارروائی میں ایک صہیونی فوجی بھی شدید زخمی ہوا ہے۔

اسرائیلی فوج نے دو فدائی حملہ آوروں کے مکانات مسمار کر دیے

قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز دو فلسطینی فدائی حملہ آوروں کے مکانات مسمار کر دیے۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے جنوبی الخلیل شہر میں یطا کے مقام پر دو اسیر فلسطینیوں خالد اور محمد مخامرہ کے مکانات مسمار کر دیے۔

اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی، ایک اور فلسطینی ماورائے عدالت قتل

کل جمعرات کو اسرائیل کے دارالحکومت قرار دیے جانے والے فلسطینی شہر تل ابیب میں صہیونی پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا۔

بستر علالت پر زنجیروں میں جکڑی فلسطینی دوشیزہ سے سفاکانہ تفتیش

فلسطین کے مقامی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی خفیہ اداروں کے کمانڈوز نے زخمی حالت میں گرفتار کی گئی ایک 18 سالہ فلسطینی لڑکی سے اسپتال میں اس حالت میں تفتیش کی ہے کہ وہ بسترعلالت پرزنجیروں سے جکڑی ہوئی تھی۔

العراقیب قصبہ 101 ویں بار مسمار

گذشتہ پانچ سال سے اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کا نشانہ بننے والا العراقیب گاؤں 101 ویں مرتبہ مسمار کر دیا گیا۔ فلسطینی قصبے کی مسماری کا سلسلہ جولائی 2010ء کے بعد سے جاری ہے اور اب تک اسے 101 بار مسمار کیا جا چکا ہے۔

غزہ جنگ میں ہلاک فوجیوں کے لواحقین کا تحقیقاتی کمیشن کے قیام کا مطالبہ

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں سنہ 2014ء کے دوران مسلط کی گئی جنگ کے دوران فلسطینی مجاھدین کی جوابی کارروائیوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے صہیونی فوجیوں کے اہل خانہ بھی حکومت کے خلاف میدان میں کود پڑے ہیں۔ درجنوں یہودی خاندانوں نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور وزیر دفاع آوی گیڈو لائبرمین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سنہ 2014ء کی جنگ میں سیاسی اور سیکیورٹی میدان میں ناکامیوں کی چھان بین کے لیے تحقیقات کمیشن قائم کریں۔

اسرائیلی فوج کے خلاف فلسطینیوں کی ایک ہفتے میں 100 مزاحمتی کارروائیاں

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے سرکاری سطح پر جاری کردہ اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کے خلاف فلسطینی شہریوں کی 100 مزاحمتی کارروائیوں کا اندراج کیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے پھینکا گیا بم پھٹنے سے ایک فلسطینی زخمی

اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں پھینکے گئے ایک بم کے پھٹنے سے کم سے کم ایک فلسطینی کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اسیر شوہر سے ملنے آئی فلسطینی خاتون اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتار

اسرائیلی فوج نے جیل میں قید فلسطینی شہری کی نبیل یوسف مسالمہ کی اہلیہ کو جزیرہ نقب کی جیل میں قید شوہر سے ملاقات کے دوران حراست میں لے لیا۔

اسرائیلی فوجی نے بم پھوڑ ڈالا، دو اہلکار ہلاک، تین زخمی

گذشتہ روز اسرائیلی فوج کے ایک گروپ میں آپس کی لڑائی کے دوران ایک اہلکار نے اپنے ہاتھ میں موجود دستی بم پھوڑ ڈالا، جس کے نتیجے میں دو فوجی ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔