
مسجد ابراہیمی میں داخلے کی کوشش کے دوران دو فلسطینی لڑکیاں گرفتار
پیر-5-ستمبر-2016
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں قائم تاریخی جامع مسجد الابراہیمی میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے دو فلسطینی لڑکیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ حراست میں لی گئی لڑکیوں میں سے ایک کی عمر 13 اور دوسری کی 17 سال بتائی جاتی ہے۔