چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج

شہید کی بیوہ، بیٹے سمیت 18 فلسطینی شہری گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں سوموار کے روز اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کریک ڈاؤن میں ایک شہید فلسطینی کی بیوہ سمیت کم سے کم 18 فلسطینیوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا الخلیل میں فلسطینی بچوں پر وحشیانہ تشدد

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں اتوار کے روز اسرائیلی فوجیوں نے نہتے فلسطینی بچوں کو پکڑنے کے بعد ان پر وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں کئی بچے زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی فوج کی وسیع پیمانے پر جنگی مشقیں شروع

اسرائیلی فوج نے وسیع تر اور ہمہ جہت جنگ کے تناظر میں بڑے پیمانے پر جنگی مشقوں کا آغاز کیا ہے۔ اسرائیلی تاریخ میں یہ مشقیں اب تک کی سب سے بڑی مشقوں میں شمار کی جا رہی ہیں۔

اردنی سینٹ نےاپنے شہری کے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں قتل کوبربریت قرار دیا

اردن کی سینٹ نے حال ہی میں فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں باب العامود کے مقام پر اپنے ایک شہری کی اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قتل کی کارروائی کو بربریت قرار دیا ہے۔

القدس:اسرائیلی فوج کے حملے میں بازار نذرآتش، شیلنگ سے 17 فلسطینی زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں العیزریہ کے مقام پر اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی شہریوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کے ساتھ ساتھ آتش گیر مادہ پھینک کر ایک بازار کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں کم سے کم 17 فلسطینی زخمی ہوئے جب کہ کئی دکانیں جل کر راکھ ہوگئی ہیں۔

اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی، مزید دو فلسطینی شہری شہید

اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں آج جمعہ کے روز مزید دو فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

عید کا چوتھا روز، فلسطینیوں پر عرصہ حیات بدستور تنگ رہا

فلسطین میں عیدالاضحٰی کے چوتھے روز بھی مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس کے شہروں میں صہیونی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن جاری رہا، جس کے نتیجے میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔

قابض صہیونی فوج بھارتی فوج کی راہ پر، فلسطینیوں کے چہرے نشانے پر

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں سرگرم قابض اسرائیلی فوج بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرز پر نہتے فلسطینی شہریوں کے چہروں کو نشانہ بنا کر انہیں شہید کرنے کی راہ پر چل پڑی ہے۔

اسرائیلی فوج نے غرب اردن سے فلسطینی اسیر کا بیٹا گرفتار کر لیا

اسرائیلی فوج نے جیل میں قید ایک فلسطینی شہری کے بیٹے کو بھی حراست میں لینے کے بعد پابند سلاسل کر دیا ہے۔

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی پانچ اہداف پر بمباری، متعدد مکانات تباہ

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر منگل کے روز پانچ مختلف مقامات پر توپ خانے سے گولہ باری کی تاہم گولہ باری کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ تاہم کئی مقامات کو غیرمعمولی نقصان پہنچا ہے۔