چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج

پُرامن فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج کا وحشیانہ تشدد، درجنوں زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں گذشتہ روز اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، یہودی آباد کاری اور دیوار فاصل کے خلاف فلسطینی شہریوں کے ہونے والے پرامن احتجاجی مظاہروں کے دوران قابض فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی مظاہرین زخمی ہوگئے ہیں۔

فلسطینیوں کی دراندازی روکنے کے لیے اسرائیلی فوج کی خصوصی مشقیں

اسرائیلی فوجی آئے روز فلسطینی مزاحمت کاروں کے خلاف جنگ کی تیاریوں کے لیے جنگی مشقیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے مزاحمت کاروں کی سرحدی دراندازی کو روکنے کے تناظر میں خصوصی مشقوں کا اہتمام کیا گیا۔

نومبر میں صہیونی فوج نے 110 بچوں سمیت 500 فلسطینی گرفتار کیے!

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نومبر 2016ء کے دوران قابض صہیونی فوج کی طرف سے نہتے فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رہا۔ نومبر میں صہیونی فورسز نے 100 بچوں سمیت 500 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد پابند سلاسل کیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے عدالت سے فلسطینی لڑکی کو گرفتار کر لیا

مقبوضہ فلسطین سے موصولہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوجیوں نے غرب اردن کے علاقے جنین کے قصبے یعبد سے تعلق رکھنے والی ایک فلسطینی لڑکی کو اس وقت عدالتی احاطے سے گرفتار کر لیا گیا جب اس کے بھائی کے کیس کی سماعت جاری تھی۔

اسرائیلی فوج نے مسجد ابراہیمی کو ملانے والے دو اہم راستے بند کردیے

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں قائم تاریخی جامع مسجد الابراہیمی کی طرف جانے والے دو اہم راستوں کو کنکریٹ کے بھاری بلاک کھڑے کرکے ہرقسم کی آمد ورفت کے لیے بند کر دیا ہے۔ دوسری جانب صہیونی انتظامیہ کی طرف سے راستوں کی بندش کے نتیجے میں فلسطینی نمازیوں کو مسجد تک پہنچنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

غرب اردن میں اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، 10 فلسطینی گرفتار

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقےمقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 10 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا ہے۔ چھاپوں کے دوران کئی فلسطینیوں کو حراستی مراکز میں پیش ہونے کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج ٹینکوں پر جدید حفاظتی آلات نصب کرنے میں سرگرم

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ فوج کی اعلیٰ قیادت نے فوج کے زیراستعمال تمام اقسام کے ٹینکوں کو اپ گریڈ کرنے اور ان پر جدید حفاظتی اور مواصلاتی آلات نصب کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا فلسطینی شہروں میں کریک ڈاؤن،17 فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 17 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقامات پر منقتل کردیا ہے۔

ماہر نشانہ باز اہلکاروں پرمشتمل اسرائیلی پریشر فورس نامی نئی یونٹ تیار

اسرائیلی فوج نے ماہر نشانہ باز اہلکاروں پر مشتمل ایک نئی اسنائپر یونیٹ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جسے فوج میں ’’پریشر فورس‘‘ کے نام سے پکارا جائے گا۔

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن،ایک خاندان کے 7 افراد سمیت 23 فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں آج جمعرات کو اسرائیلی فوج نےشمالی شہر نابلس میں بیتا کے مقام پر فلسطینیوں کی چار دکانیں مسمار کردیں جس کے نتیجے میں شہریوں کو بھاری مالی نقصان پہنچا ہے۔