چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج

اسرائیلی فوج کی غزہ کے گرد ایک ہفتہ کے لیے مشقوں کا آغاز

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے گرد آج سے ایک ہفتے کے لیے فوجی مشقیں شروع ہو رہی ہیں۔ ان مشقوں میں اسرائیلی فوج کے بری اور فضائی دستے حصہ لیں گے۔

فلسطینی لڑکے کے قتل کی اسرائیلی فوج کی جانب سے تحقیقات

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ ملٹری پولیس اور اسرائیل کی دوسری پولیس نے مشترکہ طور پر 17 سالہ فلسطینی لڑکے قصی العمور کے گذشتہ ہفتے وحشیانہ قتل کی تحقیقات شروع کی ہیں۔

ام الحیران قصبے میں اسرائیلی فوج کا تشدد، دو عرب ارکان بھی زخمی

فلسطین کے شمال میں واقع جزیرہ نما النقب میں اسرائیلی فوج کی جانب سے ام الحیران نامی فلسطینی بستی کو مسمار کیے جانے کی ظالمانہ کارروائی کے دوران ایک فلسطینی شہید اور متعدد شہری زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں اسرائیلی کنیسٹ کے عرب کمیونٹی سے منتخب دو ارکان بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن 12 فلسطینی گرفتار

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران ایک درجن فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ گرفتار شدگان میں ایک زخمی فلسطینی شہری بھی شامل ہے۔

اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری، مزید ایک فلسطینی شہید، 5 زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع شہر بیت لحم کے نزدیک اسرائیلی فوج نے جھڑپوں کے دوران ایک فلسطینی لڑکے کو گولی مار کر شہید اور پانچ شہریوں کو زخمی کر دیا۔

گرفتاری کے دوران قابض فوج کا تین فلسطینی بچوں پر ہولناک تشدد

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہررام اللہ کے قریب اسرائیلی فوج نے تین فلسطینی شہریوں کو حراست میں لیے جانے کے وقت وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

اسرائیلی فوج نے چاقو رکھنے کے الزام میں فلسطینی خاتون حراست میں لے لی

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں ایک فلسطینی خاتون کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ صہیونی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی لڑکی سے ایک چاقو برآمد کیا گیا ہے۔

سنہ 2016ء: صہیونی فوج کے ہاتھوں صحافتی حقوق کی پامالیوں کے600 واقعات

فلسطین میں اسرائیلی فوج کی جانب سے نہ صرف فلسطینی شہریوں کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کا سلسلہ جاری و ساری ہے بلکہ فلسطین میں ابلاغی اور صحافتی حقوق کی سنگین پامالیاں بھی بدستور جاری ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال [ 2016ء] میں مجموعی طورپر اسرائیلی حکام نے صحافتی حقوق کی 600 بار سنگین خلاف ورزیاں کیں۔

اسرائیلی فوج پر حملوں کے الزام میں 8 فلسطینی بچوں پر فرد جرم عاید

اسرائیلی پراسیکیوٹر جنرل نے مقبوضہ بیت المقدس کے رہائشی 8 بچوں پر صہیونی فوجیوں اور اسرائیلی تنصیبات پر حملوں کے الزامات کے تحت فرد جرم عاید کی گئی ہے۔ صہیونی ملٹری پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ زیرحراست فلسطینی لڑکے پولیس اہلکاروں، فوجیوں اور اسرائیلی تنصیبات پر حملوں میں ملوث رہے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 15 فلسطینی گرفتار،4 زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں سوموار کے روز اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں کم سے کم پندرہ فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ گذشتہ روز صہیونی فورسز نے نہتے فلسطینیوں پر گولیاں چلائیں اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں چار فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔