چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج

غزہ میں اسرائیلی فوج کی فلسطینی فائر بریگیڈ کےعملے پر فائرنگ

جمعہ کی شام اسرائیلی قابض فوج نے جنوب مشرقی غزہ کے علاقے میں کوڑے کرکٹ کے ایک ڈھیر میں لگی آگ بجھانے والے فائربریگیڈ کے عملے پر فائرنگ کی۔ تاہم اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اسرائیلی فوج کا طولکرم میں اپنے ایک کیمپ پر فائرنگ کا اعتراف

اتوار کے روز قابض اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں اس کے ایک کیمپ پرنامعلوم مسلح افراد کی طرف سے فائرنگ کی گئی تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اسرائیلی فوج کی سکیورٹی میں یہودی آباد کاروں کا قبلہ اول پردھاوا

کل بدھ کو صبح قابض صہیونی فوج نے مسجد الاقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا۔ بعد ازاں یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے اسرائیلی پولیس اور فوج کی فول پروف سکیورٹی میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا۔

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں جنوری میں میں 598 فلسطینی گرفتار

فلسطینی اسیران کے امور پرنظر رکھنے والے اداروں کے مطابق گذشتہ جنوری کے مہینے میں صہیونی قابض افواج نےفلسطینی شہریوں میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 99 بچوں اور 8 خواتین سمیت 598 شہریوں کو گرفتار کیا۔ گرفتارہونے والوں کی سب سے زیادہ تعداد بیت المقدس سے ہے جب کہ دوسرے نمبر پرغرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل اور اس کے بعد جنین سے فلسطینیوں کو زیادہ تعداد میں گرفتار کیا گیا۔

اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد فلسطینی زخمی

کل جمعہ کو فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی قابض فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

قابض اسرائیلی بحریہ غزہ کی پٹی سے دو ماہی گیر گرفتار کرلیے

کل جمعرات کو اسرائیلی قابض بحریہ نے شمالی غزہ کی پٹی کے سمندر میں دو ماہی گیروں کو گرفتار کر کے ان کے ماہی گیری کا سامان ضبط کر لیا۔

فلسطینی شہروں میں رواں سال کے دوران 43 مسماری کارروائیاں

قابض افواج نے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں کے گھروں اور تنصیبات کے خلاف مسماری کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور ان خلاف ورزیو اور مسماری میں اضافہ ہوا ہے۔

اسرائیلی فوج کی غزہ میں فلسطینی ماہی گیروں پر فائرنگ

کل اتوار کی شام قابض اسرائیلی بحریہ نے غزہ کی پٹی میں سمندری حدود میں ماہی گیری کرنے والے فلسطینی ماہی گیروں پر حملہ کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے ماہی گیروں پر مشین گن سے حملہ کیا اور اس کے علاوہ آنسوگیس کی شیلنگ کی۔​

اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائی میں 13 فلسطینی زخمی،10 گرفتار

قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے نواحی علاقے اریحا میں عقبہ جابر کیمپ میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران 13 فلسطینی شہریوں کو زخمی اور 10 کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزاحمتی کارروائیوں کے خوف سے مقبوضہ شہریوں میں مزید فوج تعینات

اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے ایک فیصلہ جاری کیا ہےجس میں مقبوضہ فلسطین کے شہروں میں اضافی فوج کی تعیناتی کا حکم دیا گیا ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اندرون فلسطین کے علاقوں میں پچھلے سال مارچ کی طرح دوبارہ کشیدگی پیدا ہوسکتی ہے اوریہودی آباد کاروں پر حملے ہوسکتے ہیں۔