چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج

دنیا کی چوتھی بڑی فوج پلاسٹک کھلونوں سے خائف کیوں؟

اسرائیلی فوج کا شمار دنیا کی چوتھی بڑی فوج کے طور پر ہوتا ہے۔ صہیونی ریاست کے وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار، اس کے رعب، طاقت کا گھمنڈ اور ایک ہی وقت میں کئی کئی ملکوں کے خلاف جنگ میں کامیابی وکامرانی کے دعوے ایک طرف طرف مگر دنیا کی یہ چوتھی بڑی فوج ننھے منے فلسطینی بچوں کے ہاتھوں میں موجود پلاسٹک کے کھلونوں سے خائف ہے۔ یہ اسی خوف کا نتیجہ ہے کہ صہیونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے اور فلسطین کے دوسرے علاقوں میں دکانداروں کو احکامات جاری کیے ہیں کہ وہ بچوں کو ہتھیاروں کی شکل کے کھلونے فروخت کرنا بند کردیں۔

اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی میں محدود دراندازی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی دراندازی کی کارروائیاں جاری ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مشرقی غزہ کے علاقے الشجاعیہ سے اسرائیلی فوج کی متعدد گاڑیاں اور بلڈورز اندر داخل ہوئے۔

غرب اردن: اسرائیلی فوج نے ایک اور فلسطینی بچہ گھر سے اٹھا لیا

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں اسرائیلی فوج نے کفر قدوم کے مقام پر گھر گھر تلاشی کی کارروائی میں ایک اور فلسطینی بچے کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

فائرنگ، مسام دار گولیاں، کھلونا بم، صہیونیوں کے تحفے!

مظلوم فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی ریاست کس کس طرح کے انتہائی ظالمانہ حربے استعمال کرتی ہے، اس کا تذکرہ تو بہت تفصیل ہے۔ نہتے فلسطینیوں کے خلاف انتہائی تباہ کن میزائل، طاقت ور بم، ٹینک اور توپیں جو آگ اگلتی ہیں اس سے ہٹ کر روز مرہ کی بنیاد پر فلسطینیوں کو جس طرح کے ظالمانہ حربوں کا سامنا ہے وہ اس کے علاوہ ہیں۔

اسرائیلی ملٹری رابطہ کارکی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع

اسرائیلی آرمی چیف جنرل آئزن کوٹ کے مقبوضہ فلسطینی شہروں کے لیے ملٹری رابطہ کار میجر جنرل یوآپ مرڈخائے کو مزید ایک سال تک اس عہدے پر برقرار رکھا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 84 فلسطینی خواتین کی گرفتاری

انسانی حقوق کی ایک رپورٹ کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران 84 فلسطینی خواتین اور لڑکیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔

بیماری کا ڈھونگ رچانے والے 46 اسرائیلی فوجیوں کو جیل جانا پڑگیا

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق حال ہی میں ’شیزفون‘ نامی فوجی اڈے میں ’امفٹیگو‘ نامی ایک جلدی بیماری کے بڑے پیمانے پر پھیلنے والی خبر نے صہیونی حکام کی دوڑیں لگا دی تھیں مگر اب تحقیقات کے بعد پتا چلا ہےکہ بیشتر فوجیوں نے گھروں کو چھٹی پرجانے کے بہانے بیماری کا ڈھونگ رچایا حالانکہ انہیں کسی قسم کا عارضہ لاحق نہیں تھا۔

اسرائیلی فوج کا فدائی حملہ آوروں کا سیل پکڑنے کا دعویٰ

اسرائیل کے داخلی سلامتی کے نام نہاد خفیہ ادارے’شاباک‘ نے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس سے فلسطینی مزاحمت کاروں کا ایک گروپ گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ حراست میں لیے گئے فلسطینی اسرائیلی فوج پر فدائی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

فلسطینی کے شبے میں اسرائیلی فوج نے یہودی آبادکار قتل کر دیا

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک یہودی آبا دکار کو فلسطینی لباس اور خدو خال کے شبے میں گولیاں مار کر قتل کرڈالا۔

اسرائیلی فوج کی بھاری نفری کا دھاوا، فلسطینی یونیورسٹی کا دفتر سیل

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں وادی الھریہ کے مقام پر قائم جامعہ پولیٹیک پر دھاوا بولا اور یونیورسٹی کا دفتر سیل کر دیا گیا۔