
اسرائیلی فوج کے نئے تزویراتی محورکیا ہیں؟
پیر-29-جنوری-2018
اسرائیلی فوج اکثر یہ دعویٰ کرتی ہے کہ وہ کئی محاذوں پر’حالت جنگ’ میں ہے۔ صہیونی ریاست کا دعویٰ ہے کہ اسے ایک طرف ایران اور دوسری طرف فلسطینیوں سے جنگ کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ عالمی سائبر جنگ، داخلی محاذ اور کئی دوسرے محاذوں پر صہیونی ریاست جنگ کی کیفیت میں رہتی ہے۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک دستاویز میں صہیونی فوج کی تزویراتی حکمت عملی پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ آرمی چیف جنرل آئزنکوٹ کے دفتر سے جاری کی گئی یہ ان کے دور کی آخری دستاویز ہے۔