چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج

عملہ گہری نیند میں اور اسرائیلی ٹینک مصروف شاہراہ پر چل پڑا

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ فوجی مشقوں کے دوران اہلکاروں نے غفلت کے نتیجے میں ایک ٹینک اس وقت 600 میٹر تک خود ہی ایک مصروف شاہراہ پر چلتا رہا تاہم اس واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

فلسطینی شہید کی والدہ سے صہیونی فوجیوں کا توہین آمیزسلوک، گرفتار کرلیا

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے الخلیل شہر میں ایک کارروائی کے دوران شہید فلسطینی اشرف ابو ذریع کی والدہ کو توہین آمیز سلوک کے بعد حراست میں لے لیا۔

یہودیوں کے تشدد کا نشانہ بننے والا فلسطینی قابض فوج نے گرفتار کرلیا

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کےجنوبی شہر الخلیل میں یہودی آباد کاروں نے ایک معمر فلسطینی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ صہیونی فوج نے یہودیوں کے تشدد کا نشانہ بننے والے شہری کو حراست میں لے لیا۔

اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی مہم میں 13 فلسطینی گرفتار

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں مزید 13 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کی فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ، 15 زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں حق واپسی اور ناکہ بندی کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں کم سے کم 15 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

رکاوٹیں، ناکے اور چوکیاں، فلسطینیوں کے لیے ایک نیا عذاب!

قابض صہیونی ریاست نے فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں، دیہاتوں اور پناہ گزین کیمپوں میں جہاں بڑی تعداد میں غاصب صہیونی بسا رکھے ہیں وہیں صہیونی فوج کی طرف سے قائم کی گئی چوکیاں، رکاوٹیں اور ناکے فلسطینی عوام کے لیے روز مرہ کا ایک نیا عذاب ہیں۔

سال 2018ء کے دوران اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 175 فلسطینی خواتین گرفتار

فلسطین میں اسیران مرکز برائے مطالعہ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں‌ بتایا گیا ہے کہ جنوری 2018 سے 31 دسمبر 2018ء تک اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں 175 فلسطینی خواتین کو حراست میں‌ لیا۔ ان میں کم سن بچیاں، مریضات اور عمر رسیدہ خواتین بھی شامل ہیں۔

انتخابات سے قبل غزہ میں قید اسرائیلی فوجیوں کی رہائی کا مطالبہ

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاں جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجی شاول ارون کے اہل خانہ نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو پر زور دیا ہے کہ وہ آئندہ سال اپریل میں ہونے والے انتخابات سے قبل فلسطینیوں کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل کریں تاکہ غزہ میں جنگی قیدی اسرائیلی فوجیوں کو رہائی دلائی جاسکے۔

غزہ کی سرحد پر زخمی اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ کی پٹی کی سرحد پر گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والا اسرائیلی فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا۔

صہیونی جلادوں کا معمر فلسطینی اور اس کے بیٹے پر وحشیانہ تشدد

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق صہیونی عقوبت خانے میں پابند سلاسل معمر فلسطینی اور اس کے بیٹے کو ہولناک تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔