چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج

اسرائیلی فوج کے القدس میں دھاوے، شہید کے بینر اور پوسٹر پھاڑ ڈالے

گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے مقبوضہ بیت المقدس میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے اور شہید فلسطینی فارس بارود کی شہادت کے حوالے سے لگائے گئے بینرز اور پوسٹر پھاڑ ڈالے۔

قابض صہیونی فوج کا کریک ڈائون، شہید کی والدہ سمیت 25 افراد گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور القدس میں منگل کے روز اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں 25 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے گولیاں مار کر فلسطینی نوجوان کو شہید دوسرا زخمی کر دیا

فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں قابض صہیونی حکام نے دو فلسطینی راہ گیروں کو اندھا دھند گولیاں مار کر ایک کو شہید اور دوسرے کو زخمی کر دیا۔

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی فلسطینی دم توڑ گیا

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں چند روز پیشتر قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والا ایک فلسطینی شہری اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

غزہ: اسرائیلی فوج کی نہتے مظاہرین پر گولیوں کی بوچھاڑ، 32 زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ سے 32 فلسطینی زخمی ہو گئے۔

غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوجی کیمپ سے اسلحہ غائب

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ کی پٹی کی سرحد پر قائم اسرائیلی فوج کے ایک کیمپ سے پراسرار طور پر اسلحہ غائب ہوا جس کی تلاش جاری ہے۔

الخلیل میں ٹریفک حادثے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک جب کہ ایک یہودی آباد کار اور ایک فلسطینی زخمی ہوگیا۔

غزہ اور غرب اردن میں اسرائیلی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید

فلسطین کے علاقوں غرب اردن اور غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر سیدھی گولیاں چلا دیں، متعدد فلسطینی زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں جمعہ کے روز المغیر کے مقام پر فلسطینیوں کی احتجاجی ریلی پر قابض صہیونی فوج نے سیدھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

سبکدوش اسرائیلی آرمی چیف کو یرغمالی فوجیوں کی رہائی میں ناکامی کا دکھ

اسرائیلی فوج کے سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ گیڈی آئزن کوٹ نے کہا ہے کہ انہیں اپنی سروس کے دوران اگر کوئی صدمہ ہے تو وہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاں جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجیوں کی رہائی میں‌ ناکامی کا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے دکھ ہے کہ میں غزہ میں یرغمال فوجیوں کی رہائی میں ناکام رہا ہوں۔