چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج

اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں‌ کو گولیاں مار کر شہید کر دیا

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں کفر نعمہ کے مقام پر اسرائیلی فوج نے گولیاں مار کر دو فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

غزہ پر مسلط کی گئی سابقہ جنگوں کا نتیجہ صفر رہا ہے: اسرائیلی جنرل

اسرائیلی فوج کے ایک حاضر سروس جنرل نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر ماضی میں مسلط کی گئی جنگجوں میں اسلحہ اور گولہ بارود کی تباہی کے سوا اور کچھ حاصل نہیں ہوا۔

اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحد سے دو فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر لیا

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی سرحد سے دو فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

محکمہ اوقاف کے سربراہ اور ان کے نائب کے قبلہ اول میں داخلے پر پابندی

اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں اردن کے قائم کردہ محکمہ اوقاف کے سربراہ اور ممتاز عالم دین الشیخ عبدالعظیم سلھب اور ان کے نائب الشیخ ناجح بکیرات کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے پر پابندی عاید کی ہے۔ دوسری جانب اردن اور فلسطین نے اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کو مسترد کر دیا ہے۔

اسرائیلی کمانڈوز کا جزیرہ النقب میں فلسطینی قیدیوں پر تشدد

اسرائیلی ریاست کے کمانڈوز نے جزیرہ نما النقب کی جیل کے وارڈ 3 میں گھس کر نہتے فلسیطنی اسیران کو تشدد کا نشانہ بنایا جس پر فلسطینی اسیران تحریک نے سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے۔

فلسطینیوں پر مسلط کی گئی نسل پرستانہ صہیونی معاشی جنگ!

حال ہی میں اسرائیلی حکومت نے فلسطینی اتھارٹی کو واجب الاداء ٹیکسوں کی بھاری رقم کی ادائیگی روکنے کا فیصلہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ رقم اسرائیل کے خلاف لڑتے ہوئے مارے جانے والے فلسطینیوں کے خاندانوں اور اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے اہل و عیال کی کفالت پر خرچ کی جاتی ہے۔

بیت المقدس میں غیر اعلانیہ کرفیو، اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک‌ڈائون

قابض صہیونی فوج کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں آج جمعہ کے روز غیراعلانیہ کرفیو لگانے کے بعد فلسطینیوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک‌ڈائون شروع کیا ہے جس میں کم درجنوں فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ تازہ کریک ڈائون کا مقصد آج جمعہ کے روز فلسطینیوں کو قبلہ اول میں نماز کی ادائی سے روکنا ہے۔

اسرائیلی فوج نے فلسطینی بچوں‌پر آنسوگیس کی بارش کردی، 30 بچے بے ہوش

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں‌آج جمعرات کو اسرائیلی فوج نے ایک اسکول پر دھاوا بول دیا۔ اسکول پر وحشیانہ فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی جس کے نتیجے میں گولیاں لگنے اور آنسوگیس کی شیلنگ سے30 بچے زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈائون، 18 فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی طرف سے آج منگل کو گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں 18 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

اسرائیلی جبر: جزیرہ نقب میں فلسطینی اپنے ہی مکانات مسماری پر مجبور!

اسرائیل میں سرکاری طور پر جاری کردہ اعدادو شمارمیں بتایا گیا ہے کہ صہیونی حکام کی طرف سے جزیرہ نما النقب میں فلسطینیوں کو ان کے ہاتھوں اپنے مکانات کی مسماری کے رحجان میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اسرائیلی حکام جزیرہ نما النقب میں فلسطینیوں کے گھروں کی تعمیر کو غیرقانونی قرار دے کر ان کی مسماری کی مکروہ مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔