چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج

فلسطینی مزاحمت کار کی تلاش، اسرائیلی فوج کے چھاپے، 15 شہری گرفتار

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہروں میں آج منگل کے روز گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں 15 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

سلفیت فدائی حملے میں زخمی یہودی ربی ہلاک، مہلوکین کی تعداد 3 ہوگئی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیت میں اتوار کے روز 'ارئیل' یہودی کالونی کےقریب ایک فلسطینی کے دہرے حملے میں زخمی ہونے والا یہودی ربی اسپتال میں ہلاک ہوگیا، جس کے بعد اتوار کے روز کی گئی کارروائی میں ہلاک ہونے والے یہودی آباد کاروں کی تعداد تین ہوگئی ہے۔

اسرائیلی فوج کا کریک ڈائون، غرب اردن سے 10 فلسطینی گرفتار

فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کے دوران 10 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

غرب اردن کی صہیونی چیک پوسٹیں فلسطینوں کی قتل گاہیں بن گئیں!

اتوار 10 مارچ 2019ء کو 22 سالہ فلسطینی نوجوان سلامہ کعابنہ حسب معمول شمالی وادی اردن میں فصائل قصبے سے اپنے کام پر روانہ ہوا۔

بیت المقدس سے تعلق رکھنے والا فلسطینی اسرائیلی پولیس کے ہاتھوں گرفتار

قابض اسرائیلی پولیس نے بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے کارکن محمد أبو حمص کو مقدس شہر کے آل العيسوية ضلع میں اس کے گھر سے اغوا کر لیا۔

غزہ پر اسرائیلی فوج کے 45 فضائی حملے، متعدد فلسطینی زخمی، املاک تباہ

اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر میزائل حملوں کے بعد صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی میں کئی مقامات پر درجنوں فضائی حملے کیے ہیں جن میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے جب کہ بڑے پیمانے پر املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے ایک محافظ کو حراست میں لے لیا

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک کارروائی کے دوران مسجد اقصیٰ کے ایک محافظ کو حراست میں لے لیا۔

اسرائیلی فوج کی قریہ قریہ تلاشی، 27 فلسطینی گرفتار

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے، بیت المقدس اور سنہ 1948ء کے فلسطینی علاقوں میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 27 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ شہداء میں ایک فلسطینی رکن پارلیمنٹ اور کئی سابق اسیران شامل ہیں۔

غرب اردن میں ایک اور فلسطینی اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔

شہداء کے جسد‌ خاکی مانگنے والے فلسطینیوں پر صہیونی فوج پل پڑی، 5 زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں رام اللہ کے مقام پر شہداء کے جسد خاکی واپسی کا مطالبہ کرنے والے فلسطینیوں پر صہیونی فوج نے آنسوگیس اور دھاتی گولیوں سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 5 فلسطینی ہوگئے۔