
فوج کی وسیع پیمانے پرمشقیں، اسرائیل نے جنگ کی تیاری شروع کر دی
پیر-3-فروری-2020
اسرائیلی فوج نے بڑے پیمانے پر فوج کی تینوں مسلح افواج پر مشتمل جنگی مشقیں شروع کی ہیں۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے لیے ایک نیا منصوبہ پیش کیا ہے جسے فلسطینیوں کی طرف سے مسترد کردیا گیا ہے۔ فلسطینیوں کی طرف سے امریکی منصوبے کو تسلیم کرنے سے انکار اور عرب ممالک اور عالم کی طرف سے مخالفت کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔