پنج شنبه 08/می/2025

اسرائیلی فوج

اسرائیلی فوج کا عید کی نماز کے دوران نمازیوں‌پر تشدد، نماز سے روک دیا

قابض صہیونی فوج نے گذشتہ روز غرب اردن کے شمالی شہر سلفیت میں حارس کے مقام پر فلسطینیوں‌ کو عید کی نماز کی ادائی سے روک دیا۔

فلسطینیوں کی ہفتہ وار ریلی پر اسرائیلی فوج کا طاقت کا استعمال

قابض صہیونی فوج نے جمعہ کے روز عید کے موقع پر فلسطینیوں کی ایک ہفتہ وار ریلی پر طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم سات فلسطینی زخمی ہوگئے۔

قابض صہیونی فوج کا جنین میں شہری آبادی پر دھاوا، متعدد فلسطینی زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں زبوبا قصبے میں اسرائیلی فوج نے دھاوا بولا اور فلسطینیوں‌ کی شہری آبادی پر اشک آور گیس کی شیلنگ کی۔ اسرائیلی فوج کے تشدد سے چار بچوں سمیت کم سے کم سات فلسطینی زخمی ہوگئے۔

اسرائیل نے لبنان کی سرحد پر فوج کی نفری بڑھا دی

اسرائیلی فوج نے لبنان کی سرحد پر مزید فوجی کمک تعینات کی ہے۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں‌ کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست کی شمالی سرحد پر فوج کی نفری میں اضافہ کیا گیا ہے۔ فوج کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ جدید ترین مواصلاتی نظام اور دیگر جدید ہتھیار بھی لبنان کی سرحد پر پہنچائے گئے ہیں۔

بیت المقدس: نیتن مخالف ریلی پر کریک‌ڈائون، 55 مظاہرین گرفتار

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے خلاف احتجاج کا سلسلہ مزید تیز ہوتا جا رہا ہے۔ دوسری طرف گذشتہ روز اسرائیلی فوج اور پولیس نے نیتن یاھو کے خلاف ہونے والے ایک احتجاجی مظاہرے پر کریک ڈائون کے دوران کم سے کم 55 مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا۔

اسرائیلی فوج کا القدس میں کریک ڈائون، 7 سابق اسیران گرفتار

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں تلاشی کی مہم کے دوران سات فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے۔ یہ تمام فلسطینی کچھ ہی عرصہ قبل اسرائیلی زندانوں سے رہا کیے گئے تھے۔

غرب اردن اور القدس میں اسرائیلی فوج کی 593 چوکیاں قائم

اقوام متحدہ کے رابطہ گروپ برائے انسانی حقوق "اوچا" کی طرف جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے کے لیے مقبوضہ مغربی کنارے اور القدس میں چھ سو کے قریب چوکیاں قائم کر رکھی ہیں۔ ان میں درجنوں چوکیاں تاریخی شہر الخلیل میں بھی قائم ہیں۔

اسرائیلی فوجی عدالت سے فلسطینی صحافی کی انتظامی قید میں توسیع

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے زیر حراست ایک صحافی عامر ابو ھلیل کی انتظامی قید میں توسیع کردی ہے۔

غرب اردن اور القدس میں اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈائون

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

کرونا کا شکار اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 300 ہوگئی

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 299 ہوگئی ہے۔