
اسیر فلسطینی کے گھر پر صہیونی فوج کا دھاوا، اہل خانہ پر تشدد
پیر-2-نومبر-2020
قابض صہیونی فوج نے زیرحراست ایک فلسطینی رہ نما نظمی ابو بکر کے گھر پر 24 گھنٹوں کے دوران دوسری بار چھاپہ مارا اور گھر میں موجود ان کے اہل خانہ کو زدو کوب کرنے کے ساتھ ساتھ گھر میں قیمتی سامان کی توڑ پھوڑ اور لوٹ مار بھی کی۔