پنج شنبه 08/می/2025

اسرائیلی فوج

الخلیل: اسرائیلی فوجی افسر کی جھاڑیوں سے لاش برآمد

اسرائیل کے عبرانی ذرائع نے بتایا ہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک فوجی افسر کی لاش جھاڑیوں سے ملی ہے جسے نامعلوم افراد نے قتل کرنے کے بعد آبادی سے دور ویران علاقے میں پھینک دیا تھا۔

اسرائیلی فوج نے غرب اردن میں 7 فلسطینی مزدوروں کو گولی مار دی

قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں 'دیوار فاصل' کے قریب ایک فلسطینی مزدور کو گولی مار دی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔ یہ واقعہ طولکرم میں فرعون کے مقام پر پیش آیا۔

اسرائیلی آرمی چیف پر فوج کی ساکھ کو ٹھیس پہنچانے کا الزام

اسرائیل ڈیموکریسی انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے جاری سالانہ ڈیموکریسی انڈیکس سروے میں اسرائیلی فوج اسرائیلی اداروں میں سب سے زیادہ اعتماد حاصل رہا ہے۔ تاہم انسٹی ٹیوٹ کے ذریعہ گذشتہ روز شائع ہونے والے "ڈیموکریسی انڈیکس" میں کہا گیا ہے کہ موجودہ آرمی چیف نے آوی کوچاوی کی وجہ سے عوام کا فوج پر اعتماد کم ہوا ہے۔

اسرائیلی فوج کے سال 2020ء کے دوران فلسطینی ماہی گیروں پر 320 حملے

فلسطین کےعلاقے غزہ کی پٹی میں ماہی گیر یونین کی طف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے ماہی گیروں کے حقوق کی سر عام پامالیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ برس روز مرہ کی بنیاد پر فلسطینی ماہی گیروں پر حملے کیے جاتے رہے۔ گذشتہ برس اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی ماہی گیروں کے حقوق پر حملوں کے 320 واقعات رونما ہوئے۔

اسرائیلی فوج نے بیت المقدس میں فلسطینیوں کے 8 مکانات مسمار کر ڈالے

قابض صہیونی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مغربی علاقے بیت اکسا میں فلسطینیوں کے کم سے کم 8 مکانات مسمار کر دیے۔

شہید ابو عرام بارے صہیونی فوج کی دروغ گوئی بے نقاب

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ 24 سالہ فلسطینی ھارون ابو عرام کو غلطی سے گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔ اسرائیلی فوج کو ایسے لگا کہ فلسطینی نوجوان کی وجہ سے فوجیوں کی زندگی خطرے میں ہے۔ محض نام نہاد خطرے کی آڑ میں صہیونی فوجیوں نے ابو عرام کی گردن میں گولیاں ماریں۔ ایک گولی اس کی گردن سے پار ہو کر دوسری طرف سے نکل گئی۔ گولی بہت قریب سے ماری گئی تھی۔

قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں زیتون کے ہزاروں درختوں کا قتل عام

قابض صہیونی حکام نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیت میں فلسطینیوں کے زیتون کےباغات پر حملہ کرکے زیتون کے دو ہزار پھل دار پودے کاٹ ڈالے۔

اسرائیلی فوج کا جیل پر دھاوا، فلسطینی قیدیوں پر آنسوگیس کی شیلنگ

قابض صہیونی فوج اور جیل کے سیکیورٹی اہلکاروں نے گذشتہ روز'عوفر' جیل میں قیدیوں پر دھاوا بول دیا اور قیدیوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی۔

مشقوں کے دوران دو اسرائیلی فوجی گولے کے شیل لگنے سے زخمی

مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوج کی تازہ مشقوں کے دوران گولے کے شیل لگنے سے دو اسرائیلی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

1948 میں اسرائیلی ریاست کے قیام کے بعد ایک لاکھ فلسطینی شہید ہوچکے

فلسطین میں آج 7 جنوری 2021ء کو 'یوم شہدا فلسطین' منایا جا رہا ہے۔ یہ دن سنہ 1969ء کے بعد سے مسلسل منایا جا رہا۔ دوسری طرف اس دن کے موقعہ پر جاری کردہ ایک رپورٹ ‌میں کہا گیا ہے کہ فلسطین میں قیام اسرائیل کے بعد اب تک ایک لاکھ فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں۔