چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج

اسرائیلی فوج نے فلسطینی اسیر محمد قبھا کا مکان مسمار کر ڈالا

قابض صہیونی فوج نے کل بدھ کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں طورہ کے مقام پر ایک فلسطینی شہری کا مکان مسمار کر ڈالا۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق بدھ کے روز اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے اسیر محمد قبھا کے مکان کا محاصرہ کیا اور اس کے بعد بھاری مشینری کی مدد سے مکان مسمار کر ڈالا۔

اسرائیلی فوج کا کریک ڈائون، متعدد فلسطینی گرفتار

قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں مختلف علاقوں پر چھاپوں کے دوران متعدد شہریوں کو حراست میں لے لیا۔ اس کےعلاوہ جنین سے اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے ایک رہنما کو حراست میں لے لیا گیا۔

فلسطینی اسیران کو مہینوں سے قید تنہائی میں رکھنے کا انکشاف

اسرائیل کی مجیدو جیل میں قید آٹھ فلسطینی اسیران کو کئی ماہ سے سخت ترین حالات میں مقید رکھا گیا ہے۔

قابض فوج کی مویشی باڑہ، مکانات مسمار کرنے کی دھمکی

قابض اسرائیلی فوج نے بیت لحم کے دیہات الفریدیس میں ایک فلسطینی شہری کے مویشی باڑے کو مسمار کرنے کا نوٹیفیکیشن تھما دیا۔ اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ یہ عمارت غیر قانونی ہے۔

اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں کی پانچ املاک کی مسماری کا نوٹس

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں مسافر یطا کے نواحی علاقے میں فلسطینیوں کی پانچ املاک مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔ دوسری طرف مکانات اور املاک کی مسماری کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر صہیونی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کرکے متعدد فلسطینیوں کو زخمی کر دیا۔

اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں کے 25 مکانات مسمار کرنے کا حکم

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں فلسطینیوں کے 25 مکانات کی مسماری یا ان کی تعمیر روکنے کےاحکامات صادر کیے ہیں۔

غرب اردن میں فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج میں جھڑپیں

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کےوسطی شہر رام اللہ میں سوموار کے روز فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ کفر نعمہ کے مقام پر ہونے والی جھڑپوں میں متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے۔

غرب اردن: اسرائیلی فوج نے دو فلسطینی نوجوان اغوا کرلیے

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں ایک چوکی کے پاس سے گذرنے والے دو فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں‌ لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ یہ گرفتاری شمال مشرقی قصبے عزون میں عمل میں لائی گئی۔

جنین: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے چار فلسطینی نوجوان زخمی

قابض اسرائیلی فوج نے 1948 کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ملازمت کے لئے جانے والے ایک فلسطینی نوجوان پر جنین کے علاقے یامون میں فائرنگ کر دی۔

اسرائیلی فوج کا فلسطینی ریلی پر تشدد، 5 فلسطینی زخمی

قابض صہیونی فوج نے جمعہ کے روز فلسطینیوں کی ایک ہفتہ وار ریلی پر طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 5 فلسطینی زخمی ہوگئے۔