چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج

القدس: اسرائیلی فوج کا فلسطینی نوجوان پر تشدد، بچے کو پیشی کا نوٹس

قابض اسرائیلی فوج نے پرانے بیت المقدس شہر میں باب العامود کے مقام پر ایک فلسطینی نوجوان پر وحشیانہ تشدد کیا جب کہ مسجد اقصیٰ کے جنوب میں واقع سلوان ٹائون سے تعلق رکھنے والے ایک بچے کو حراستی مرکز میں پیش کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی لبنان کی فضائی اور بحری دراندازی جاری

لبنان کی مسلح افواج نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے لبنان کی فضائی اور بحری حدود کی خلاف ورزیاں بدستور جاری ہیں۔

بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی شہری کے مکان کی مسماری

قابض صہیون فوج نے منگل کے روز مقبوضہ بیت المقدس میں جبل المکبر کے مقام پر ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک فلسطینی شہری کا مکان مسمار کردیا۔ ادھر مسجد اقصیٰ کے جنوبی ٹائون سلوان میں راس کبسہ کے مقام پر ایک زیرتعمیر عمارت اور ایک دیوار مسمار کردی۔

اسرائیلی فوج کا کریک ڈائون، حماس رہ نمائوں سمیت 13 فلسطینی گرفتار

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں منگل کے روز گھر گھر تلاشی کی کارروائی کے دوران 13 فلسطینی شہریوں‌کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار ہونے والے شہریوں میں سابق اسیران، فلسطینی پارلیمنٹ کے ارکان اور اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے رہ نما بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج نے 1000 درخت کاٹ ڈالے، شہری کی گاڑی چھین لی

یہودی آباد کاروں اور اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف جرائم کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز یہودی آباد کاروں نے شمالی وادی اردن میں فلسطینیوں کی املاک پر حملے کیے۔ قابض فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر طوباس میں فلسطینی شہریوں کی املاک پر حملوں کے دوران ایک ہزار کے قریب قیمتی اور پھل دار پودے کاٹ ڈالے۔ شمالی وادی اردن میں اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی شہری سے اس کی گاڑی چھین لی۔

اسرائیلی فوج کی اچانک وسیع پیمانے پر فوجی مشقیں

قابض اسرائیلی فوج نے کل سوموار کو اعلان کیا کہ اس کی فضائیہ نے دوپہر کے اوقات میں مقبوضہ علاقوں کے فضائی حدود میں اچانک اور وسیع پیمانے پر مشقیں شروع کی ہیں۔

اسرائیلی فوج کی سینہ زوری، طولکرم میں فلسطینی مزدور زخمی

قابض اسرائیلی فوج نے جنوبی طولکرم میں حفاظتی باڑ کو عبور کر کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں روزی روٹی کی تلاش میں جانے والے فلسطینی مزدوروں پر طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

بیت المقدس میں ‌اسرائیلی فوج کا تشدد، متعدد فلسطینی زخمی اور گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں کل جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی پرتشدد کارروائیوں کے دوران متعدد فلسطینیوں کو زخمی اور گرفتار کرلیا گیا۔

شہید کے جسد خاکی کے حصول کے لیے نکالی گئی ریلی پر اسرائیلی فوج کا تشدد

مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں فلسطینی شہریوں کی طرف سے ایک شہید کا جسد خاکی حاصل کرنے کے لیے نکالی گئی ریلی پر اسرائیلی فوج نے وحشیانہ فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی مظاہرین زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کی لبنان کی فضائی اور بحری حدود کی خلاف ورزیاں جاری

لبنان کی مسلح افواج نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے لبنان کی فضائی اور بحری حدود کی خلاف ورزیاں بدستور جاری ہیں۔