چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج

غزہ پر جارحیت کے دوران غرب اردن میں 11 فلسطینیوں کے قتل کا انکشاف

جُمعرات کو عبرانی ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ مئی میں غزہ کی پٹی پر جارحیت کے دوران قابض فوج اور آباد کاروں کی مشترکہ ملیشیا نے ایک ہی دن میں 11 فلسطینیوں کو شہید کر دیا تھا۔

جون میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 500 فلسطینی گرفتار

فلسطینی اسیران اسٹڈی سینٹر کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جون 2021ء کے دوران قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں تلاشی کے دوران پانچ سو کےقریب فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد انہیں زندانوں میں ڈال دیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا بریگیڈ کمانڈر مشقوں کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

جمعرات کو اسرائیلی فوج کے ناحال بریگیڈ کا کمانڈر کرنل شیرون اسمان نتنیا کے قریب واقع ایک فوجی اڈے پر جنگی فٹنس کی مشقوں کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا۔

اسرائیلی فوج نے بیت لحم کی 147 دونم اراضی پر غاصبانہ قبضہ کرلیا

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں فلسطینیوں کی 147 دونم اراضی پر غاصبانہ قبضہ کرلیا۔

االعراقیب گائوں صہیونی فوج کے ہاتھوں 186 ویں بار مسمار

گذشتہ سات سال سے اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کا تواتر کے ساتھ نشانہ بننے والا العراقیب گاؤں ایک بار پھر مرتبہ مسمار کر دیا گیا۔ فلسطینی قصبے العراقیب کی مسماری کا سلسلہ جولائی 2010ء کے بعد سے جاری ہے اور اب تک اسے 186 بار مسمار کیا جا چکا ہے۔

فلسطینی ریلی پر اسرائیلی فوج کا حملہ، متعدد مظاہرین زخمی

قابض صہیونی فوج نے جمعہ کے روز فلسطینیوں کی دو ہفتہ وار ریلیوں پر طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ قابض فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں کفر قدوم کے مقام پر فلسطینیوں‌ نے 17 سال سے بند سڑک کھولنے کے لیے ہونے والے احتجاج کے دوران ریلی کے شرکا کو منتشر کرنے پر فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجےمیں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ ادھر بیت دجن میں ایک فلسطینی ریلی پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ سے متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

نہتے فلسطینی مظاہرین پر قابض اسرائیلی فوج کا طاقت کا وحشیانہ استعمال

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں جمعہ کے روز یہودی آباد کاری اور فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف نکالی گئی ایک پرامن ریلی پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

بیت المقدس میں گاڑی کی ٹکر سے اسرائیلی فوجی زخمی

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کےمطابق بدھ کے روز بیت المقدس میں العیزریہ کےمقام پر گاڑی کی ٹکر سے ایک اسرائیلی فوجی شدید زخمی ہوگیا جب کہ حملہ آور موقع سے بہ حفاظت فرار ہوگیا۔

اسرائیلی فوج نے بیت المقدس میں فلسطینی مکان مسمار کر ڈالا

کل بدھ کو قابض اسرائیلی حکام نے شمالی بیت المقدس میں شعفاط پناہ گزین کیمپ کی راس خمیس کالونی میں ایک فلسطینی مکان مسمار کر ڈالا۔

اسرائیلی حکومت نے 6 ارب ڈالر کا اسلحہ خریدنے کی منظوری دے دی

قابض اسرائیلی حکومت نے اسلحہ کے انبار لگانے کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے چھ ارب ڈالر کا اسلحہ خرید کرنے کی منظوری دی ہے۔