چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج

غزہ سرحد پر فلسطینیوں کی فائرنگ سے زخمی اسرائیلی فوجی کی شناخت

اسرائیلی نشانچی فوجی جو ہفتے کے روز غزہ کی سرحد پر زخمی ہوا تھا کی شناخت 21 سالہ سٹاف سارجنٹ بریل شمویلی کے نام سے کی گئی ہے جو بیر یاکوف کی یہودی بستی کا رہائشی ہے۔

اسرائیلی فوج نے غزہ کے اطراف میں نفری بڑھا دی

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے اطراف میں نفری میں اضافہ کر دیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے کریک ڈاؤن میں باپ بیٹے سمیت 4 فلسطینی گرفتار

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران باپ بیٹے سمیت کم سے کم چار فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

اسرائیلی فوج کا مسجد ابراہیمی میں فلسطینی نمازیوں پربہیمانہ تشدد

قابض اسرائیلی فوج نے کل جمعہ کے روز نماز جمعہ کے موقعے پر مسجد ابراہیمی میں فلسطینی نمازیوں پر وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں متعدد نمازی زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کا حزب اللہ کا جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے لبنان سے اسرائیلی فضائی حدود میں داخل ہونے والے حزب اللہ کے ایک ڈرون کو مار گرایا ہے۔ انہوں نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ یہ واقعہ بدھ کو پیش آیا۔

حزب اللہ کے راکٹوں نے اسرائیلی فوج کو حیران کردیا: عبرانی اخبار

اسرائیل کے عبرانی اخبار’معاریو‘ نے لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی طرف سے صہیونی ریاست پر راکٹ حملوں کو حیران کن قرار دیا ہے۔ اخبار لکھتا ہے کہ حزب اللہ کے جوابی راکٹ حملوں پر اسرائیلی سیکیورٹی ادارے حیران رہ گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے غزہ کے سمندر سے دو فلسطینی ماہی گیر گرفتار کر لیے

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے سمندر میں ایک کارروائی کے دوران بیت لاھیا کے مقام سے دو فلسطینی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا۔

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی فلسطینی بچہ دم توڑ گیا

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا نو عمر فلسطینی لڑکا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں غرب اردن سے حماس کے 122 کارکن گرفتار

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل ’ریشٹ کے اے این‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ قابض صہیونی فوج نے دو ماہ کے دوران غرب اردن میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے 122 رہ نماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔ اس گرفتاری کا مقصد غرب اردن میں حماس کی سرگرمیوں کو روکنا اور جماعت کو دباؤمیں رکھنا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، غرب اردن سے 8 فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران اسرائیلی فوج نے آٹھ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔