چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے الخلیل میں چار فلسطینی بچے زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے تین بچے اور ایک اکیس سالہ نوجوان زخمی ہوگئے۔

قابض اسرائیلی فوج لبنان سے آنے والے ڈرون کو روکنے میں ناکام

جمعہ کو قابض اسرائیلی فوج نے تصدیق کی کہ وہ لبنان سے اڑان بھرنے والے اور اسرائیل کے شمال میں فضائی حدود میں داخل ہونے والے ڈرون کو روکنے میں "ناکام " رہی ہے۔

غرب اردن:اسرائیلی فوج سےجھڑپوں کے دوران درجنوں فلسطینی زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں یہودی آباد کاروں اور قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینیوں پرتشدد کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مظاہرے میں شریک فلسطینی شہید

اسرائیلی قابض فوج نے فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔

اسرائیلی وزیر داخلہ کا بیت المقدس میں باب العامود پر دھاوا

قابض اسرائیلی حکومت میں داخلی سلامتی کے نام نہاد وزیر عومر بار لیو نے مقبوضہ بیت المقدس میں باب العامود کے مقام پر دھاوا بولا۔

اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں ایک فلسطینی شہید، 10 زخمی

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں ریاستی دہشت گردی کے دوران ایک فلسطینی کوشہید جب کہ 10 کو زخمی کردیا۔

الشیخ جراح پر اسرائیلی فوج کی چڑھائی، 31 فلسطینی زخمی

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں الشیخ جراح کے مقام پر فلسطینیوں پر چڑھائی کردی جس کے نتیجے میں کم سے کم 31 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوج کی جنگی مشقیں

اسرائیلی فوج نے غزہ کے سرحدی علاقے میں جنگی مشقیں شروع کر رکھی ہیں۔ کسی بھی وقت اچانک حملے کا خدشہ ہے۔

غرب اردن سے13 فلسطینی گرفتار، اسرائیلی فوج کا فلسطینی خاتون پر تشدد

قابض اسرائیلی قابض فوج نے منگل کے روز گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران ً 13 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔ گرفتاری کی مہم کے دوران انہوں نے رہائی پانے والی ایک فلسطینی خاتون کے گھر پر دھاوا بولا اور اسے زدوکوب کیا۔

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، النقب سے131 فلسطینی گرفتار

کلب برائے فلسطین کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حال ہی میں مقبوضہ جزیرہ نما النقب میں ہونے والے مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کے وحشیانہ کریک ڈاؤٌن میں 131 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔