چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج

غرب اردن میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں دسیوں فلسطینی زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں کل جمعہ کے روز اسرائیلی فوج اور فلسطینی شہریوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فوج کا تشدد، 224 روزہ دار زخمی،470 گرفتار

اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ پر جمعے کی علی الصبح دھاوا بول دیا جہاں ہونے والی جھڑپوں میں طبی کارکنان کے مطابق اب تک کم از کم 224 فلسطینی زخمی ہو گئے۔ اس دوران قابض فوج نے مسجد اقصیٰ سے 470 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں مزید تین فلسطینی شہید

بیت المقدس میں قابض صیہونی فوج نے کل اتوار کو مختلف مقامات پر ریاستی دہشت گردی کی کارروائیوں کے دوران مزید تین فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔ مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوب میں قابض فوج کی طرف سے دو خواتین کو شہید کئے جانے کے بعد بیت لحم میں 21 سالہ محمد علی غنیم کو شہید کردیا گیا۔

اسرائیلی فوج نے بیت لحم میں فلسطینی روزہ دار خاتون کو شہید کر دیا

کل اتوار کو اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں ایک فلسطینی خاتون کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔

رواں سال کے پہلے چار ماہ میں 1460 فلسطینیوں کی گرفتاری

فلسطینی اسیران اسٹڈی سینٹر کی طرف سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال [2022] کے پہلے چار ماہ میں اسرائیلی فوج کے روز مرہ کی بنیاد پر جاری رہنے والے کریک ڈاؤن میں 1460 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا اور حراستی مراکز میں ڈال کر انہیں جسمانی اور نفسیاتی اذیتوں کا نشانہ بنایا گیا۔

عباس ملیشیا کے تعاون سے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی طالبات کا اغوا

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں سے نئے رہا کیے گئے سیاسی نظربندوں نے بدھ کو انکشاف کیا کہ اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے تقریباً ایک ہفتہ قبل یونیورسٹی کی دو طالبات کی گرفتارکیا گیا۔ ان کی گرفتاری کے پیچھے فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سیکیورٹی فورسز کا ہاتھ تھا۔

بارہ سالہ فلسطینی بچے پر اسرائیلی فوجیوں نے پوری مشین گن خالی کردی

اسرائیل کے کثیر الاشاعت عبرانی اخبار’ہارٹز‘ نے جمعہ کے روز ایک رپورٹ جاری ہے جس میں 25مارچ کو غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں بلاطہ پناہ گزین کیمپ میں ایک سولہ سالہ بچے کو بے دردی کے ساتھ شہید کیے جانے کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔

نیلا بھیڑیا: اسرائیلی فوج کے انفارمیشن سسٹم سے فلسطینیوں کی جاسوسی

حالیہ دنوں میں قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں اپنے فوجیوں کو احکامات جاری کیے کہ کوئی بھی فوجی روزانہ 50 فلسطینیوں کی تفصیلات اور تصاویر جمع کرے اور انہیں فلسطینی فوجی نگرانی کے نظام "بلیو وولف" میں فراہم کرے۔

اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی میں ماں بیٹے سمیت 6 فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر اورغرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں کل اتوار کو اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی کارروائی میں مزید 6 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ حراست میں لیے گئے شہریوں میں ایک خاتون اور اس کا جواں سال بیٹا بھی شامل ہے۔

قابض اسرائیلی فوج کے اندر یوکرین جیسی کثیر محاذ جنگ کا خوف

ایک ایسے وقت میں جب اسرائیلی فوج اور سیکیورٹی حلقے یوکرین میں روسی جنگ پر نظر رکھے ہوئے ہیں اس کی جنگی خوبیوں کو جاننے کے لیے اس نے اسی منظر نامے کو اسرائیلی محاذ پر منتقل کرنے کا خدشہ ظاہر کرنا شروع کر دیا ہے۔ یہ خدشہ ایک ہی وقت میں کئی محاذوں پر لڑنے کا ہے۔جس سے اس بات پر سوال اٹھتے ہیں کہ اسرائیلی فوجی نظریے کی حقیقت کس حد تک ہے،جسے قابض فوج گزشتہ دہائیوں سے اپنا رہی ہے۔