پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی فوج

’پیپراسپرے‘ فلسطینیوں کے خلاف صہیونی فوج کا گھناؤنا ہتھیار

فلسطینی شہریوں کے خلاف قابض صہیونی فوج کی جانب سے استعمال ہونے والے ہتھیاروں میں ’پیپر اسپرے‘ [مرچوں والا اسپرے] ایک خطرناک اور گھناؤنا ہتھیار ہے۔ قابض فوج ’پیپراسپرے‘ کا فلسطینی آبادی کے خلاف بے دریغ استعمال کرتی ہے جس کے نتیجے میں فلسطینی زخمی ہونے کے ساتھ کئی عوارض کا شکار ہوتے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی غزہ کے سمندر میں فلسطینی ماہی گیروں پر فائرنگ

آج ہفتے کے روز قابض اسرائیلی بحریہ نے شمالی غزہ کی پٹی کے سمندر میں فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں پربھاری مشین گنوں سے فائرنگ کی۔

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں تین فلسطینیوں کے قتل کی شدید مذمت:او آئی سی

اسلامی تعاون تنظیم [او آئی سی] نے جمعہ کو فلسطین کے علاقے غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں اسرائیلی قابض فوج کے ہاتھوں تین فلسطینی نوجوانوں کے قتل کی مذمت کی ہے۔

اسرائیلی جیل محافظین کا رامون جیل پر اچانک دھاوا

اسرائیلی جیل کے محافظوں نے صبح سویرے رامون جیل کے سیکشن تین پر دھاوا بول دیا۔ صحرائی علاقے میں قائم جیل کے قیدیوں پر یہ اچانک حملہ پیر کی روز کیا گیا۔

قابض فوج کی جیپ نے 50 سالہ فلسطینی شہری کو روند ڈالا

اتوار کی شام بیت لحم کے گاؤں حوسان میں فلسطینی نوجوانوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوجی گاڑی ایک فلسطینی شہری پر چڑھ گئی۔

اسرائیلی فوج کی فلسطینی اراضی کی کھدائی، درخت اکھاڑ دیے

قابض اسرائیلی فوج نے کل اتوار کو مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم کے جنوب میں واقع قصبے الخضر میں فلسطینی شہریوں کی زمینوں کو مسمار کیا اور زیتون کے درختوں کی ایک بڑی تعداد کو اکھاڑ دیا۔

جنین شہر میں چیک پوسٹیں قائم کرنے کے بعد اسرائیلی فوج کا انخلا

قابض اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے داخلی راستوں اور شہر کی طرف جانے والی مرکزی سڑکوں پر واقع دیہاتوں اور قصبوں میں کئی فوجی چوکیاں قائم کرنے کے بعد شہر جنین چھوڑ دیا۔

اسرائیل نے "ابو عاقلہ” قتل کیس کی تحقیقات مکمل نہیں کی: عبرانی میڈیا

کل جمعہ کوعبرانی میڈیا نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے فلسطینی صحافی شیریں ابو عاقلہ کے قتل کے چار ہفتے گذرنے کے باوجود ان کے قتل کی تحقیقات مکمل نہیں کی ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کی فلسطینی گھروں پر مشین گنوں سے شیلنگ

کل بدھ کے روز قابض اسرائیلی قابض فوج نے شمالی غزہ کی پٹی میں سرحدی پٹی کے قریب فلسطینیوں کے مکانات کو بھاری مشین گنوں کے فائر اور آنسو گیس کے کنستروں سے نشانہ بنایا۔

قابض فوج اور آباد کاروں کے حملوں میں 24 فلسطینی زخمی

فلسطینی ہلال احمر نے بتایا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج اور انتہا پسند یہودی بلوائیوں نے بیت المقدس بالخصوص مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم چوبیس فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔