
جھوٹ بولنے والی فوج جنگ نہیں جیت سکتی: اسرائیلی جنرل
ہفتہ-20-جولائی-2024
ممتاز اسرائیلی جنرل یتزحاک برک نے قابض فوجی لیڈروں پر غزہ جنگ کے حوالے سے قوم سے مسلسل جھوٹ بولنے پر کڑی تنقید کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری فوج قوم سے جھوٹ بول رہی ہے اور جھوٹ بولنے کا کلچر اپنا رکھا ہے۔ یہ جھوٹ بڑھ کر "سفاکانہ تناسب" تک پہنچ گیا تھا جس کا فوج نے پہلے کبھی مشاہدہ نہیں کیا تھا۔