
اسرائیلی عدالت سے عوامی محاذ کے دو رہ نماؤں کی انتظامی حراست کی تجدید
اتوار-5-جون-2016
فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی ایک مقامی عدالت نے زیرحراست عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے دو سرکردہ رہ نماؤں کی انتظامی قید میں تیسری بار مزید چھ چھ ماہ کی تجدید کی گئی ہے۔