
دوا نہ علاج، کینسر سے تڑپتا فلسطینی اسرائیلی زندان میں دم توڑ گیا
بدھ-27-نومبر-2019
صہیونی ریاست کے زندانوں میں ایک اور فلسطینی صہیونی جلادوں کے غیر انسانی برتائو کی بھینٹ چڑھ کر اپنی جان سے گذر گیا۔ 36 سلاہ فلسطینی اسیر سامی ابو دیاک کئی سال سے کینسر کے موذی مرض کا شکار ہونے کے ساتھ علاج اور طبی سہولیات سے مکمل طور پرمحروم تھا۔ صہیونی حکام نے اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کے لیے اسے چند روز قبل الرملہ نامی جیل اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں اسے کسی قسم کی طبی مدد فراہم کی گئی اور وہ اسپتال میں بستر مرگ پر ایڑیاں رگڑ رگڑ کرچل بسا۔