پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی زندان

تین زخمی فلسطینی لڑکیاں ایک سال سے سے اسرائیلی زندانوں میں قید

اسرائیلی جیلوں میں قید ہزاروں فلسطینیوں میں دسیوں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ ان زخمی قیدیوں میں متعدد خواتین بھی شامل ہیں جن میں سے تین لڑکیاں ایک سال سے زاید عرصے سے صہیونی زندانوں میں پابند سلاسل ہیں۔

سوشل میڈیا پر سرگرم 250 فلسطینی اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل

فلسطین میں انسانی حقوق کےحلقوں کی طرف سے جاری کردہ بیانات میں بتایا گیا ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس پر سرگرم فلسطینی شہری صہیونی فوج کی منظم انتقامی کارروائیوں کا شکار ہیں۔ گذشتہ ایک سال کے دوران صہیونی فوج نے سوشل میڈیا پر اسرائیل کے خلاف مواد پوسٹ کرنے کے الزامات کے تحت اڑھائی سو فلسطینیوں کو قید کیا جن میں سے بیشتر اب بھی صہیونی زندانوں میں قید وبند کی صعوبتیں جھیل رہے ہیں۔

اسرائیلی زندانوں میں 06 فلسطینی اسیران کی احتجاجاً بھوک ہڑتال جاری

اسرائیلی جیلوں میں قید دو فلسطینی اسیران نے بلا جواز انتظامی حراست کےخلاف بہ طور احتجاج کل سے بھوک ہڑتال شرروع کی ہے۔ جس کے بعد اسرائیلی زندانوں میں انتظامی حراست کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔

اسرائیلی زندانوں میں 62 فلسطینی اسیرات پریشان کن حالات میں پابند سلاسل

اسرائیلی جیلوں سے رہائی پانے والی ایک فلسطینی خاتون نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست کے عقوبت خانوں میں پابند سلاسل 62 فلسطینی خواتین نہایت مشکل اور پریشان کن حالات کا سامنا کر رہی ہیں۔

غزہ کے شہریوں کی اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل اقارب سے ملاقات

صہیونی حکام کی طرف سے کئی ماہ کے انتظار کے بعد غزہ کی پٹی کے 69 فلسطینیوں کو غرب اردن میں قائم ’نفحہ‘ جیل میں قید اپنے اقارب سے ملاقات کی اجازت دی گئی۔ اجازت ملنے کے بعد کل فلسطینیوں نے شمالی غزہ اور غرب اردن کے درمیان زمینی رابطے کے لیے استعمال کی جانے والی’ایریز‘ راہ داری سے غرب اردن میں پہنچ کر اپنے اسیر اقارب سے ملاقات کی۔

اسرائیلی زندانوں میں 100 فلسطینیوں کی بھوک ہڑتال

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ریڈ کراس نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید تین بھوک ہڑتالی فلسطینی محمد البلبلول، محمود البلبول اور مالک القاضی کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتالی اسیران کے ساتھ یکجہتی کے لیے اسیران نے ایک نئی بھوک ہڑتال تحریک شروع کی ہے۔ اب تک 100 فلسطینی اسیران بھوک ہڑتال میں شامل ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی زندانوں میں بیمار فلسطینی صحافی صہیونی غفلت کا شکار

فلسطین میں صحافیوں کے حقوق کے دفاع کے لیے سرگرم کمیٹی نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ اسرائیلی قید خانوں میں 27 صحافیوں میں سے چار مختلف امراض میں مبتلا ہیں مگر صہیونی جیل انتظامیہ بیمار صحافیوں کے علاج معالجے میں مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی کی مرتکب ہے، جس کے نتیجے میں مریض ابلاغی نمائندوں کی حالت تشویشناک ہو چکی ہے۔

اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینی صحافیوں کی تعداد 24 ہوگئی

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں وحشیانہ کریک ڈاؤن کے دوران کل بدھ کو پانچ فلسطینی صحافیوں کو حراست میں لے لیا، جس کے بعد صہیونی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینی صحافیوں کی تعداد 24 ہو گئی ہے۔

اسرائیلی زندانوں میں کئی سال لا علاج رہنے والا فلسطینی دم توڑ گیا

اسرائیلی جیلوں میں کئی سال تک علاج سے محروم رہنے والا فلسطینی رہائی کے بعد بھی جاں بر نہ ہو سکا اور صہیونی غفلت کا شکار رہنے کے باعث آخر کار موت وحیات میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔

اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینیوں کے ایک اور گروپ کی بھوک ہڑتال

اسرائیل کی جیلوں میں صہیونی انتظامیہ کے ظالمانہ اور نا روا رویے کے خلاف فلسطینی قیدیوں کے ایک اور گروپ نے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔