پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی زندان

اسرائیلی زندانوں میں 7 فلسطینی اسیران کی مظالم کےخلاف بھوک ہڑتال

اسرائیلی جیلوں میں 7 فلسطینی اسیران نے انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔

اسرائیلی زندانوں میں 6 فلسطینی اسیری کے نئے برسوں میں داخل

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل 6 فلسطینیوں جن میں پانچ عمرقید کے سزا یافتہ ہیں اسیری کے نئے برسوں میں داخل ہوگئے ہیں۔ یہ فلسطینی غزہ کی پٹی اور مقبوضہ غرب اردن سے تعلق رکھتے ہیں۔

دو سگے فلسطینی بھائیوں کی بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال

اسرائیلی زندانوں میں قید دو فلسطینی سگے بھائیوں نے بلاجوازانتظامی حراست کے خلاف بہ طوراحتجاج بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔ 41 سالہ اسیر احمد حسین دائود موسیٰ اور اس کے بھائی اسیرعدال نے 28 فروری 2019 کو بلا جواز انتظامی قید کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

اسرائیلی عقوبت خانے میں خواتین قیدیوں کو جانوروں کی طرح رکھا جاتا ہے

اسرائیلی زندانوں میں کئی ماہ تک پابند سلاسل رہنے کے بعد رہائی پانے والی فلسطینی خاتون رہنما خالدہ جرار نے کہا ہے کہ اسرائیل کے'دامون' حراستی مرکز میں پابند سلاسل 49 خواتین کو غیرانسانی ماحول کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صہیونی جیل میں قید خواتین قیدیوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح رکھاگیا ہے۔ انہیں بنیادی انسانی حقوق اور ادنیٰ درجے کے حقوق مناسب نہیں۔

صہیونی جیلوں میں قید پیاروں سے ملاقات کے سفر کا تصویری احوال

فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم'ریڈ کراس' کے زیراہتمام ایک نئی تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ اس نمائش میں گذشتہ 50 سال سے فلسطینی شہریوں کی اسرائیلی زندانوں میں قید اپنے پیاروں سے ملاقاتوں کے سفری احوال کو تصاویر میں بیان کیا گیا ہے۔

فلسطینی خواتین نجی حقوق اور اجتماع کے حقوق سے محروم

فلسطین میں اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپ'کلب برائے اسیران' کے مطابق اسرائیل کی 'دامون' نامی جیل میں قید کو فلسطینی خواتین کے بنیادی حقوق سے محروم کر دیا گیا ہے۔

سزا پوری کرنے کے باوجود فلسطینی شہری اسرائیلی زندان میں قید

اسرائیلی حکام نے 22 سال سے پابند سلاسل فلسطینی شہری کی قید کی سزا پوری ہونے کے باوجود اس کی رہائی سے انکار کردیا ہے۔

طویل عرصے سے قید مریض فلسطینی کی زندگی خطرے سے دوچار

اسرائیلی عقوبت خانوں میں 1988ءسے پابند سلاسل فلسطینی شہری محمود سالم ابو خرابیش اس وقت کئی خطرناک امراض سے دوچار ہیں اور ان کی زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ اطلاعات کے مطابق صہیونی جیلر اور انتظامیہ ان کے حوالے سے مجرمانہ غفلت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

دوسرے طویل مدتی فلسطینی اسیری کے 37 ویں سال میں داخل

فلسطین میں انسانی حقوق کے مندوبین کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی زندانوں طویل المدت اسیری کاٹنے والے فلسطینیوں میں دوسرے نمبر پر قید ماہرعبدالطیف یونس اسیری کے 36 سال مکمل کرنے کے بعد 37 ویں سال میں داخل ہوگئے ہیں۔

فلسطینی شہری کے اسرائیلی زندانوں میں اسیری کا سفر 17 ویں سال میں داخل

اسرائیلی زندانوں میں قید ایک فلسطینی شہری کی مصائب وآلام سے بھرپور اسیری کے 16 سال مکمل ہونے کے بعد اسیری کا 17 واں سال شروع ہوگیا ہے۔