شنبه 03/می/2025

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی

ابوخدیجہ کی شہادت پراظہار افسوس، دشمن کو حساب دینا ہوگا:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے کل یکم رمضان المبارک کو اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 25 سالہ امیر عماد ابو خدیجہ کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتےہوئے شہید کے خاندان اور پوری قوم سے تعزیت کی ہے۔

طولکرم میں صیہونی فوج کے حملے میں مزاحمت کار شہید

آج جمعرات کی صبح غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں اسرائیلی فوج نے ایک وحشیانہ کارروائی کے دوران ایک مزاحمت کار کو اس کے گھر میں گھس کر بزدلانہ حملے میں شہید کر دیا۔

غرب اردن میں اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کے فلسطینیوں پر حملے

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی، وسطی اور جنوبی علاقوں میں یہودی آباد کاروں اور قابض فوج کی طرف سے فلسطینیوں کی جام ومال پرحملے کیے گئے جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔

بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی کارروائی، ایک زخمی چار گرفتار

صیہونی قابض فوج نے آج شام مقبوضہ بیت المقدس شہر سے 4 فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا، جو شہر کے جنوب مشرق میں واقع جبل مکبر قصبے اور جنوب میں صور باھر میں شروع ہونے والی پرتشدد جھڑپوں کے بعد گرفتارکیے گئے۔

اسرائیلی فوج کی بربریت ،ایک اور فلسطینی نوجوان شہید

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں کل جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔

غرب اردن میں چاقو حملے کے الزام میں فلسطینی نوجوان شہید

جمعہ کی صبح فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارےمیں ایک فلسطینی نوجوان کو ایک آباد کار نے گولی مار کر شہید کر دیا۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس نے مقبوضہ مغربی کنارے میں سلفیت اور قلقیلیہ کے درمیان واقع "ڈورٹ فارم" چوکی کے قریب یہودی آباد کاروں کو چاقو مارنے کی کوشش کی جس پر اسے گولی مار کر قتل کردیا گیا۔

اسرائیلی دہشت گردی، تین ماہ میں 13 بچوں سمیت 72 فلسطینی شہید

رواں سال 2023 کے آغاز سے اب تک مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی شہداء کی تعداد 72 ہو گئی ہے جن میں نابلس اور جنین کی گورنریوں کے 45 شہداء بھی شامل ہیں۔

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد شہری زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج کی دراندازی کے دوران جھڑپوں میں متعدد فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔

زخمی حالت میں گرفتارنوجوان سمیت اسرائیلی حملے میں دو فلسطینی شہید

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غرب اردن میں اریحا کے مقام پر واقع مہاجر کیمپ پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران دو فلسطینی شہریوں کو گولیاں مار کرشہید کردیا۔

اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور بم حملوں میں درجنوں فلسطینی زخمی

غزہ کی پٹی کے ساتھ سرحد پر تعینات اسرائیلی قابض فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران جمعہ کو درجنوں فلسطینی زخمی اور دم گھٹنے سے بے ہوش ہوئے۔