شنبه 03/می/2025

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں شہید فلسطینی سپردخاک، نابلس میں سوگ

کل سوموار کے روز نابلس گورنری کے بلاطہ پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے تین فلسطینیوں کو سپردخاک کردیا گیا۔ دوسری طرف شہر میں اسرائیلی فوج کی اس وحشیانہ کارروائی کے خلاف شدید غم وغصہ اور سوگ کا سماں ہے۔

فلسطینیوں کا قتل عام اسرائیلی درندگی کا کھلا ثبوت ہے:ابو مروزق

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پولیٹیکل بیورو کے رکن موسیٰ ابو مرزوق نے زور دے کر کہا ہے کہ قابض فوج کی طرف سے نابلس شہر میں کل سوموارکی صبح ہونے والا قتل عام اسرائیلی ریاست کی درندگی اور معصوم فلسطینیوں کا خون بہانے کی فطرت کی تصدیق کررہا ہے۔

نابلس میں جھڑپ کےدوران اسرائیلی فوجی افسر شدید زخمی

مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی علاقے نابلس میں بلاطہ پناہ گزین کیمپ میں مزاحمت کاروں کےساتھ جھڑپ میں سوموار کی صبح ایک اسرائیلی آپریشن افسر زخمی ہوگیا۔

اسرائیلی فوج کی تازہ بربریت مزید تین فلسطینی شہید

صیہونی قابض فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس کے مشرق میں واقع بلاطہ مہاجر کیمپ پر دھاوا بولا اور وہاں موجود شہریوں پر براہ راست گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں کم سے کم تین فلسطینی نوجوان شہید اور چھ زخمی ہوگئے۔

پاکستان کی فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی حالیہ جارحیت کی مذمت

پاکستان نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی تازہ جارہانہ کارروائیوں میں خواتین اور بچوں سمیت 33 سےزیادہ فلسطینیوں کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی پاسداری اور حالیہ جنگ بندی معاہدے کا احترام کرے۔

اسرائیلی فوج کا جنین کیمپ پر دھاوا بول دیا، 4 فلسطینی زخمی

اسرائیلی فورسز نے منگل کے روز مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بول دیا اور فائرنگ کر کے چار فلسطینیوں کو زخمی اور چار کو گرفتار کر لیا۔

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں فلسطینی نوجوان شہید، ایک زخمی

صیہونی قابض افواج نے آج پیر کی صبح سویرے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے نابلس میں عسکر پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بولا اور ایک نوجوان کو گولیاں مار کر شہید جب کہ دوسرے کو زخمی کردیا۔

مشترکہ کنٹرول روم ‘حریت پسندوں کا انتقام’ معرکہ مل کر لڑا: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے ترجمان حازم قاسم نے القسام بریگیڈز، القدس بریگیڈز اور مزاحمتی ایکشن کے تمام دھڑوں کے مشترکہ آپریشن روم کو سلام پیش کیا اور سب کی جانب سے اسرائیلی فوج کی طرف سے مسلط کی گئی جارحیت کا مل کرمقابلہ کرنے کی کارکردگی کو سراہا۔

جنین میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کرشہید کردیا

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں آج ہفتے کے روز اسرائیلی فوج نے گولیاں مار کر ایک 33 سالہ فلسطینی کو شہید کردیا۔

غرب اردن میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید

صیہونی قابض فوج نے غرب اردن میں گولیاں مار کردو فلسطینیوں کو شہید اور چار کو زخمی کردیا۔