
جنین میں فلسطینیوں کے قتل عام پرعالمی خاموشی جرم ہے:حزب اللہ
منگل-4-جولائی-2023
لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے زور دے کر کہا ہے کہ شمالی مغربی کنارے کے شہر جنین اور کیمپ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ایک "تازہ صہیونی جارحیت" ہے۔ انہوں نے جنین میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کے وحشیانی قتل عام پر "عالمی اور عرب ممالک کی خاموشی" کی شدید مذمت کی۔