جمعه 02/می/2025

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی

نابلس میں العین کیمپ پراسرائیلی حملےمیں ایک فلسطینی شہید،خاتون زخمی

صیہونی قابض فوج نےفلسطین کے شمالی مغربی کنارے میں نابلس کے مغرب میں واقع العین کیمپ پر دھاوا بول دیا اور اس میں ایک مکان کا محاصرہ کر کے اس میں موجود ایک فلسطینی کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔

اسرائیلی فوج کے بزدلانہ حملے میں القسام کے تین مجاھدین شہید

کل منگل کے روز اسرائیلی فوج نےغرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں ایک بزدلانہ حملے میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ کے تین مجاھدین کو شہید کردیا۔

اسرائیلی دہشت گردی میں فلسطینی بچہ شہید، جھڑپوں میں تین فوجی زخمی

کل جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی فلسطین کے غرب اردن میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ایک کم عمر لڑکا شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دوسری طرف فلسطینی مزاحمتی کارروائیوں میں تین اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے۔

نابلس میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی،ایک شہید 4 زخمی

کل جمعرات کو علی الصبح نابلس کے مشرق میں صیہونی قابض افواج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران جب یہودیوں نے یوسف کے مزار پر دھاوا بول دیا ایک نوجوان گولیاں لگنے سے شہید اور چار دیگر زخمی ہوئے۔

جنین پر اسرائیلی جارحیت سے 900 مکانات کو نقصان پہنچا: اونروا

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کے ترجمان عدنان ابو حسنہ نے انکشاف کیا ہے کہ حالیہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں مقبوضہ مغربی کنارے کے جنین کیمپ میں 900 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

چاقو حملے کے شبے میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی خاتون کو گولی مار دی

اتوار کی شام قابض صیہونی فوج نے ایک فلسطینی خاتون کو گولی مارنے کے بعد گرفتار کر لیا۔ قابض فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس میں الشیخ جراح محلے میں چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔

نابلس میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ میں دو فلسطینی نوجوان شہید

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے قدیم شہر نابلس پر دھاوا بول دیا۔ صہیونی فورسز کی اس جارحیت میں دو فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے۔

غر ب اردن میں اسرائیلی کارروائی جنگی جرم ہے: شہباز شریف

پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے فلسطین کے مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں تازہ اسرائیلی فوجی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے’جنگی جرم‘ قرار دیا ہے۔

جنین میں شہداء کی تعداد 12 ہوگئی، قابض فوج کا شہر سے انخلاء

قابض اسرائیلی فوج نے بدھ کو علی الصبح اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین کیمپ میں شروع کی گئی کارروائی کے دوران ایک اسرائیلی فوجی مارا گیا ہے۔ دوسری طرف اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کےنتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے جب کہ 120 شہری زخمی ہوئے ہیں۔

جنین میں قتل عام کا انتقام، تل ابیب میں دوہرا فدائی حملہ

اسرائیلی قابض ریاست کے دارالحکومت تل ابیب میں آج منگل کے روز ایک فدائی حملے میں کم سے کم 8 یہودی آباد کار شدید زخمی ہوگئے ہیں۔