جمعه 02/می/2025

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی

فلسطینی خواتین کو برہنہ کرکے ہراساں کرنا صہیونی دہشت گردی ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں یہودی آباد کاروں اوراسرائیلی فوج کی طرف سے نہتے فلسطینیوں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مقبوضہ فلسطین کے ممتاز مذہبی رہ نما کو گولیاں مار کر شہید کردیا گیا

آج ہفتے کی صبح اندرو فلسطین کے علاقے کفر قرع میں نامعلوم مسلح صہیونی شرپسندوں نے اسلامی تحریک کے سرکردہ رہ نما، عالم دین اور کفر قرع کی جامع مسجد قباء کے امام اور خطیب الشیخ سامی عبدالطیف کو گولیاں مار کر شہید کیا ہے۔

نابلس میں قبر یوسف پرگھات لگا کرکیے گئے حملے میں 3 اسرائیلی فوجی زخمی

بدھ کی شام غرب اردن کے شمالی شہر نابلس کے مشرق میں واقع یوسف مزار پر آبادکاروں کے دھاوا بولنے والی صہیونی فوج پر مزاحمتی کارکنوں نے گھات لگا کر حملہ کیا۔ اس حملے میں تین اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔

یروشلم میں چاقو کے حملے میں اور دوسرا نابلس میں تیاریوں کے دوران شہید

بدھ کی شام مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی قابض فوج نے ایک نوجوان کو چاقو سے حملہ کرنے کے بعد گولی مار کر شہید کردیا، جس کے نتیجے میں ایک آباد کار معمولی زخمی ہوگیا۔

ہیومن رائٹس واچ نے 2022 اور 2023 فلسطینی بچوں کے لیے مہلک قرار دیے

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ہیومن رائٹس واچ‘ نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض ریاست کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے 2022 اور 2023 مغربی کنارے میں فلسطینی بچوں کے لیے 15 سالوں میں خونریز ترین سال ہیں۔

مغربی کنارے اور یروشلم میں آباد کاروں اور قابض افواج کے حملے

مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں اتوار کی شام فلسطینی شہریوں اور ان کی املاک پر یہودی آبادکاروں اور قابض اسرائیلی فوج نے حملے کیے۔

مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملہ بربریت اور نازی ازم کا ثبوت ہے: حماس

مقبوضہ بیت المقدس شہر میں مسجد اقصیٰ کےباب الاسباط کے قریب قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے نہتے نمازیوں پر بد ترین تشدد پر حماس نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی فلسطین نوجوان شہید

کل منگل کےروز اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں کل ہفتے کے روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

اسرائیلی بربریت جاری،مزید دو فلسطینی نوجوان شہید

گذشتہ روز فلسطین کے علاقے اریحا میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید دو فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے۔