پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی دہشت گردی

میٹرک میں زیرتعلیم 15 فلسطینی بچے اسرائیلی دہشت گردی میں شہید

اسرائیلی دہشت گردی کے نتیجے میں فلسطین کا کوئی طبقہ ایسا نہیں جو براہ راست متاثر نہ ہو رہا ہو۔ ایسے لگتا ہے کہ صہیونی فوج ایک منظم حکمت عملی کے تحت فلسطینی شہریوں حتیٰ کہ چھوٹی جماعتوں کے طلباء طالبات کو بھی نشانہ بنا رہی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ سات ماہ کے دوران فلسطین میں جاری ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 15 فلسطینی طلباء شہید اور درجنوں زخمی ہوئے جب کہ ایک سو کے قریب بچوں کو حراست میں لیا گیا۔

اسرائیلی دہشت گردی میں شہید دو نوجوان دو ماہ بعد سپرد خاک

دو ماہ قبل اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں شہید کیے گئے فلسطینی نوجوانوں بشار مصالحہ اور عبدالرحمان رداد کو ان کے آبائی شہروں قلقیلیہ اور سلفیت میں کل ہفتے کے روز سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ دونوں شہداء کے جسد خاکی جمعہ کے روز 20 مئی کو دو ماہ بعد ان کے لواحقین کے حوالے کیے گئے تھے۔