جمعه 07/فوریه/2025

اسرائیلی جنگی جرائم

غزہ: رفح میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی شہری شہید

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے رفح کے مشرق میں واقع قصبے الشوکہ میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک شہری شہید ہوگیا۔ مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شہری صلاح موسیٰ الصوفی کو قابض فوج نے الشوکہ قصبے میں قتل کیا۔ طبی ذرائع نے بتایا کہ غزہ کی […]

جنین میں قابض فوج کی طرف سے مکانات کو تباہ کرنا نسل کشی پر اصرار ہے:حماس

جنین – مرکزاطلاعات فلسطین اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے مغربی کنارے کے جنین کیمپ میں قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے درجنوں گھروں پر بمباری کی مذمت کرتے ہوئے اس کو فلسطینی عوام کے خلاف جنگی جرائم اور نسل کشی پر قابض دشمن کی طرف سے اصرار قرار دیا۔ حماس نے ایک پریس بیان میں […]

قابض صہیونی فوج نے چند گھنٹوں میں جنین کیمپ کو کھنڈر بنا دیا،80مکانات تباہ

جنین – مرکز اطلاعات فلسطین اتوار کو قابض اسرائیلی فوج نے جنین کیمپ کے مختلف محلوں میں تباہی اور بربادی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے21 مکانات کو دھماکوں سے اڑا دیا جن میں تقریباً 80 رہائشی اپارٹمنٹس شامل تھے۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ کیمپ میں سلسلہ وار دھماکوں کی آوازیں واضح طور پر دور […]

ریڈ کراس فلسطینی قیدیوں پر مظالم روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے:حماس

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے عالمی ریڈ کراس کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی عقوبت خانوں میں قید کیے گئے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم روکنے کے لیے اپنا قانونی، اصولی اور قانونی کردار ادا کرے۔ حماس کی طرف سے جاری ایک پریس بیں کہا گیا ہے کہ […]

قطر کا غزہ معاہدے کے دوسرے مرحلے پر فوری مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ

دوحہ – مرکز اطلاعات فلسطین قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ الشیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر فوری طور پر مذاکرات میں شامل ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے تمام فریقین سے کل سوموار سے مذاکرات شروع کرنے اور ایجنڈا طے کرنے کی ضرورت پر […]

اسرائیلی فوج کی غزہ میں جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزی،ایک بچہ شہید،کئی زخمی

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین غزہ میں قابض صہیونی فوج کی طرف سے جنگ بندی کی ایک نئی سنگین خلاف کی گئی جس میں اتوار کی سہ پہر وسطی اور جنوبی غزہ میں گولہ باری کی گئی۔ اس گولہ باری میں ایک بچہ شہید اور متعدد شہری زخمی ہوئے۔ قابض فوج نے غزہ کی وسطی پٹی […]

غزہ کے 12,000 زخمیوں کے فوری طبی انخلاء کی ضرورت ہے: فلسطینی عہدیدار

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت کے ہسپتالوں کے ڈائریکٹر جنرل محمد زقوت نے کہا ہے کہ حالیہ اسرائیلی جارحیت کے متاثرین اور زخمیوں سمیت چھ ہزار سے زائد کیسز طبی علاج کے لیے غزہ کی پٹی سے باہر جانے کے لیے تیار ہیں۔ . انہوں نے اتوار کو قطر […]

غرب اردن میں اسرائیلی فوج کی بھاری نفری تعینات، گرفتاری مہم بھی جاری

مغربی کنارہ – مرکزاطلاعات فلسطین قابض اسرائیلی فوج نے اتوار کی صبح سویرے مغربی کنارے کے کئی علاقوں میں چھاپوں اور دراندازی کے دوران گرفتاری مہم شروع کی۔ دوسری جانب غرب اردن کے کئی شہروں میں قابض فوج کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ رام اللہ میں قابض فوج نے شہر کے مغرب میں […]

غرب اردن: جنین اور قباطیہ قصبے پر قابض فوج کی بمباری میں 5 فلسطینی شہید،متعدد زخمی

جنین – مرکزاطلاعات فلسطینغرب اردن کے شمالی شہر جنین اور قباطیہ قصبے پر قابض فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں پانچ فلسطینی نوجوان شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ہفتے کی شام کو جنین گورنری میں قابض اسرائیلی فوج کے طیاروں کی جانب سے کیے گئے متعدد فضائی حملوں کے دوران پانچ شہری شہید ہوئے۔ […]

قابض اسرائیلی فوج نے القدس میں فلسطینی خاندان سے اپنا مکان زبردستی مسمار کرادیا

مقبوضہ بیت المقدس – مرکزاطلاعات فلسطین قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب میں ام طوبیٰ گاؤں میں ایک شہری کو اپنا گھر مسمار کرنے پر مجبور کردیا۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض میونسپلٹی نے شہری احمد ابو طیر کو ام طوبیٰ کے گاؤں میں بغیر پرمٹ تعمیر کرنے کے بہانے اس […]