
امریکا کی طرف سے صہیونی ریاست کے جرائم کی اندھی حمایت جاری
اتوار-22-دسمبر-2019
امریکا کی طرف سے قابض صہیونی اور نسل پرست ریاست کے فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کی اندھی حمایت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کی تحقیقات کے حوالے سے عالمی فوج داری عدالت کے اعلان کی مخالفت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عالمی عدالت کا اسرائیلی جنگی جرائم کے واقعات کی تحقیقات کے کیسز کھولنا ناقابل قبول ہے۔ اس حوالے سے امریکا اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے۔