چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی جنگی جرائم

’ہرسجدے میں شہادت کی موت کی آرزو، صالح العاوری کی تمنا پوری ہوگئی‘‘

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے نایب صدر الشیخ صالح العاروری کی گذشتہ روزاسرائیل کے ایک بزدلانہ حملے میں شہادت نے ہر ایک کو دکھی کردیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ہرطرف ان کے چرچے ہو رہے ہیں اور ان کی خدمات اور قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی جرائم،ساڑھے تین لاکھ لوگ وبائی امراض کا شکار

کل بدھ کو غزہ کی پٹی میں سرکاری میڈیا آفس نے 7 اکتوبر 2023 سے غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی جارحیت کے "نقصانات" کے تازہ ترین اعدادوشمار شائع کیے۔

عالمی فوج داری عدالت اسرائیلی مجرموں کا احتساب کرے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سےمطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم میں ملوث صیہونی جنگی مجرموں کو جوابدہ ٹھہرانے اور ان کے استثنیٰ کو روکنے کے لیے فوری کارروائی کرے۔

غزہ میں ’فلسطین الیوم‘ چینل کے دفترپر اسرائیلی بمباری، متعدد شہید

کل جمعہ کے روز اسرائیلی قابض فوج نے غزہ شہر میں اسلامی جہاد تحریک سے وابستہ "فلسطین ٹوڈے" چینل کے دفتر کو میزائل سے نشانہ بنایا اور اس کی ’ڈی ایس این جی‘ اور چینل کی عمارت کے ایک حصے کو تباہ کردیا۔ اس بمباری کے نتیجے میں متعدد شہری اور صحافی شہید اور زخمی ہوگئے۔

شمالی غزہ زخمی اور مریض دم توڑنے لگے، کوئی ہسپتال فعال نہیں ہے

عالمی ادارۂ صحت نے جمعرات کو کہا کہ ایندھن، عملے اور رسد کی کمی کی وجہ سے شمالی غزہ میں ایک بھی فعال ہسپتال باقی نہیں بچا۔

سات اکتوبر کے بعد حماس پوری دنیا میں ہیرو بن گئی، امریکی بلبلا اٹھے

سات اکتوبر کو اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کی جانب سے اسرائیلی ریاست پر کیے گئےکاری وار کے بعد پوری دنیا میں حماس کا ڈنکا بجنے لگا ہے اور ہر طرف حماس کی مقبولیت اور پذیرائی ہو رہی ہے۔

زخمی صحافی کو بچانے کی کوشش کے دوران تین امدادی کارکن شہید

غزہ میں فلسطینی سول ڈیفنس کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے مرکزی خان یونس گورنری کے فرحانہ اسکول میں اسرائیلی بمباری کے بعد شہریوں کو بچانے کی کوشش کے دوردوبارہ اسرائیلی قابض طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں شہری دفاع کے عملے کے تین ارکان کی شہادت کا اعلان کیا ہے۔

الشجاعیہ میں مجاھدین کا نیا حملہ، 8ٹینک کئی فوجی جھنم رسید

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے مجاہدین اور مزاحمتی دھڑوں نے غزہ کی پٹی میں دراندازی کے علاقوں میں قابض افواج کا مقابلہ کرنے کے لیے بہادری کے مظاہرے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران انھوں نے مزید معیاری حملے کیے ہیں اوردشمن کے کئی ٹینک تباہ کردیے ہیں۔

غزہ کا المیہ خطے کی سلامتی اور عالمی امن کو خطرہ ہے:گوٹیریس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے کہا ہے کہ غزہ کی صورتحال ایک تباہی میں بدل رہی ہے جس کے فلسطینیوں، دنیا اور خطے میں امن و سلامتی پر ناقابل تلافی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی کارروائیاں فلسطینی کی نسل کشی ہیں: برازیلی صدر

برازیل کے صدر لوئزاناشیو لولا دا سلوا نے غزہ میں اب تک ہو چکی ہزاروں ہلاکتوں کے باعث اسرائیل اور حماس کی جنگ کو نسل کشی قرار دیا ہے۔ انہوں نے غزہ میں بچوں کی ہلاکتوں کی غیر معمولی طور پر بڑھ چکی تعداد پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا یہ نسل کشی ہے۔