
اسماعیل ھنیہ کا غزہ میں اسرائیلی جارحیت بند کرنے کا مطالبہ
اتوار-10-مارچ-2024
اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے موقع پر قوم کے رہ نماؤں اور علمائے کرام کو پیغام بھیجا ہے جس میں انہوں نے مختلف سیاسی، سفارتی اور قانونی طور پر غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لییے موثر اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔